کترینہ کیف پر نامناسب تبصرہ؛ سلمان خان کے آڑے ہاتھوں لینے پر آر جے نے معافی مانگ لی
Web Desk
22 September 2026
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی شدید تنقید کے بعد کترینہ کیف کے وزن پر تبصرہ کرنے والے پاکستانی آر جے ڈاکٹر اعجاز وارث نے اداکارہ اور مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔ ڈاکٹر اعجاز وارث نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں ‘بگ باس 20’ کا قسط دیکھا جس میں سلمان خان کی گفتگو سننے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ کترینہ کیف کے بارے میں ایسے الفاظ کا استعمال غلط تھا۔ انہوں نے وضاحت پیش کی کہ انہوں نے اپنی ویڈیو کو محض دلچسپ اور تفریحی بنانے کے لیے مذاق میں یہ باتیں کی تھیں، اور ان کا مقصد اداکارہ کو باڈی شیم (Body Shame) کرنا بالکل نہیں تھا۔
آر جے ڈاکٹر اعجاز وارث نے کترینہ کیف سمیت ان تمام افراد سے معذرت کی جن کی دل آزاری ہوئی، اور اعتراف کیا کہ ان کے الفاظ تکلیف دہ ہو سکتے ہیں جس پر وہ اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان خان نے حال ہی میں ‘بگ باس 20’ کے شو کے دوران حمل (Pregnancy) کے بعد وزن بڑھنے پر خواتین کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ حمل کے دوران اور اس کے بعد وزن کا بڑھنا ایک قدرتی اور معمول کی بات ہے، اور کترینہ کیف جب دوبارہ فلموں میں کام شروع کریں گی تو وہ خود کو بالکل فٹ کر لیں گی۔
متعلقہ عنوانات
جدہ میں ہونے والا ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا چھٹا ایڈیشن ملتوی
22 September 2026
کرن خان اور اشتیاق بیگ کی شادی کے بعد پہلی فیملی ڈنر کی تصاویر وائرل
22 September 2026
کترینہ کیف کی والدہ گاؤں میں مشکل زندگی گزارنے پر کیوں مجبور؟
22 September 2026
پیرس عدالت کا کم کارڈیشین کو 1 یورو ہرجانہ دینے کا حکم
21 September 2026
فوک گلوکار طفیل نیازی کی 36 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
20 September 2026
صباحت بخاری نے بیٹی سے علیحدگی کی تکلیف دہ داستان بیان کر دی
20 September 2026
صبا قمر کا ماضی میں ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف
20 September 2026
اداکار یوسف خان کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے
20 September 2026