پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Web Desk
16 December 2025
بازار حصص میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی خرید و فروخت کا آغاز 1030 پوائنٹس کی شان دار تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 71 ہزار 772 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں 997 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا تھا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 862 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور مجموعی طور پر 1136 پوائنٹس کے ریکارڈ ساز اضافے کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی مرتبہ ایک لاکھ 71ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی رقم کرگیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے رواں سال غیر معمولی رہا ہے، جہاں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوا، جو خطے کی بیشتر منڈیوں سے کہیں بہتر کارکردگی ہے
متعلقہ عنوانات
سونا مسلسل تیسرے روز بھی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر: فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ
22 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
22 August 2026
وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ کر دیا
21 August 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
21 August 2026
پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف، جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت
21 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
21 August 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.5 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
20 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
20 August 2026