LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم لیوی کو مکمل ختم کیا جائے: حافظ نعیم اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے 3 اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے: مریم نواز شریف ہنگو میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا مصر، سوڈان اور اعلیٰ امریکی حکام کے سوڈان جنگ کے خاتمے کیلئے اہم مذاکرات

پیرس عدالت کا کم کارڈیشین کو 1 یورو ہرجانہ دینے کا حکم

Web Desk

21 September 2026

فرانسیسی دارالحکومت پیرس کی ایک عدالت نے 2016ء میں مسلح ڈکیتی کا نشانہ بننے والی معروف امریکی اداکارہ و ماڈل کم کارڈیشین (Kim Kardashian) کو بطور ہرجانہ محض ایک یورو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ علامتی ہرجانہ خود کم کارڈیشین کی درخواست پر دیا گیا ہے، کیونکہ انہوں نے عدالت سے صرف ایک یورو معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ فرانسیسی عدالت نے گزشتہ برس اس ہائی پروفائل واردات میں ملوث 8 ملزمان کو مجرم قرار دیا تھا۔

کم کارڈیشین اور ان کی اسٹائلسٹ سیمون ہاروش نے ایک مشترکہ بیان میں فرانسیسی نظامِ انصاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ معاملہ کسی مالی معاوضے کے بجائے جواب دہی، سچائی اور انصاف کے قیام سے متعلق تھا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس خوفناک واقعے کے اثرات اور صدمہ طویل عرصے تک ان کے ساتھ رہے، تاہم اب وہ اس باب کو بند کر کے اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2016ء میں پیرس فیشن ویک کے دوران ڈاکوؤں نے ‘ہوٹل ڈی پورٹالیس’ میں کم کارڈیشین کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر کروڑوں ڈالرز کے قیمتی زیورات لوٹ لیے تھے۔ عدالت نے اسی کیس میں ہوٹل کے سابق ریسپشنسٹ کو بھی ذہنی صدمے کے بدلے 1 لاکھ 9 ہزار 516 یورو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔