LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد: پمز اسپتال میں 30 ستمبر تک ہائی الرٹ، عملے کی چھٹیاں محدود لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کا بالکل استعمال نہیں کیا جائے گا: بیرسٹر گوہر احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب کا نقصان ہوگا: وفاقی وزیر خزانہ ٹرمپ کا ایران پر جلد بڑے فیصلے کا اعلان، تباہی یا معاہدے کے آپشنز زیرِغور خواتین کو نشانہ بنانا بدترین سیاسی انتقام اور شرمناک ہے؛ نظریے کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جنہم واصل، 6 جوان شہید جنید اکبر کا بیان افراتفری اور تباہی کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے: عطا تارڑ ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غور، مشرقِ وسطیٰ میں امریکیوں کیلئے الرٹ شمالی کوریا کا عالمی دباؤ کے باوجود جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے سے انکار وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی روس میں پارلیمانی انتخابات آخری مرحلے میں داخل، ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے تجاوز ایران کی امریکا اور علاقائی اتحادیوں کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی جماعت اسلامی ٹرین مارچ، عوامی حقوق کی تحریک جاری ر ہے گی: حافظ نعیم الرحمان ماسکو کی جانب آنے والے 338 ڈرونز تباہ، آئل ریفائنری کی تنصیب کو نقصان

علیمہ خان کی گرفتاری سے حکومت کی گھبراہٹ بے نقاب ہو گئی

Web Desk

20 September 2026

بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ نورین نیازی اور قائدِ ایوانِ اپوزیشن سینیٹ علامہ ناصر عباس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے علیمہ خان کی غیر قانونی حراست، حکومت کی انتقامی پالیسیوں اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس نے علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ۲۷ ستمبر کو ہونے والے تاریخی احتجاج سے شدید خائف ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب گھروں میں گھس کر بہنوں کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے۔

علامہ ناصر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے خاندان کی جدوجہد پاکستان میں جبر اور فاشزم کے خلاف مزاحمت کا ایک استعارہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر سختیوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی کا خاندان آئینِ پاکستان اور عوام کی خاطر ڈٹا ہوا ہے، جس سے پارٹی ورکرز اور پوری قوم کو حوصلہ ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گرفتاریاں حکومت کی شدید گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کو واضح طور پر بے نقاب کرتی ہیں، تاہم یہ اقدامات اپوزیشن کے عزم کو ڈگمگا نہیں سکتے۔

نورین نیازی نے علامہ ناصر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بھائی عمران خان اور پاکستان کے مظلوم عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ علیمہ خان یا خاندان کے دیگر افراد کی گرفتاری ہمیں ہرگز کمزور نہیں کر سکتی، بلکہ ایسی کارروائیوں سے ہمارا حوصلہ اور عزم مزید مضبوط ہوتا ہے۔ نورین نیازی کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں اور دیگر جابرانہ اقدامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور ملکی آئین کی بالادستی کے لیے کوششیں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔