افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی
Web Desk
20 September 2026
چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور صدر بین المذاہب ہم آہنگی کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر پاکستان میں بے گناہ شہریوں کا خون بہا رہے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں ازبکستان سے آئے ہوئے صحافیوں اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان نے چالیس سال سے زائد عرصے تک افغان مہاجرین اور عوام کی کھلے دل سے میزبانی کی، لیکن اس کے باوجود افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعے میں حملہ آور کے افغان شہری ہونے کے واضح شواہد سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے سوال کیا کہ افغانستان سے آنے والے دہشت گرد کب تک پاکستان کے بچوں، پولیس اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بناتے رہیں گے؟ طاہر اشرفی نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہش مند ہے، لیکن اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور قومی سلامتی کا دفاع کرنا ملک کا بنیادی حق اور آئینی ذمہ داری ہے۔ اس صورتِ حال پر عالمی برادری اور خطے کے تمام ممالک کو سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے مزید بتایا کہ ‘قومی پیغامِ پاکستان کمیٹی’ ملک بھر میں انتہا پسندی کے خاتمے، بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے متحرک ہے۔ پاکستان کے علماء و مشائخ نے خودکش حملوں اور بم دھماکوں کے خلاف صفِ اول میں کھڑے ہو کر واضح فتاویٰ جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب اور مسالک کے لوگوں کا مرکز ہے جہاں تمام مکاتبِ فکر اور اقلیتیں ملکی استحکام اور یکجہتی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غور، مشرقِ وسطیٰ میں امریکیوں کیلئے الرٹ
20 September 2026
شمالی کوریا کا عالمی دباؤ کے باوجود جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے سے انکار
20 September 2026
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا
20 September 2026
روس میں پارلیمانی انتخابات آخری مرحلے میں داخل، ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے تجاوز
20 September 2026
ایران کی امریکا اور علاقائی اتحادیوں کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی
20 September 2026
جماعت اسلامی ٹرین مارچ، عوامی حقوق کی تحریک جاری ر ہے گی: حافظ نعیم الرحمان
20 September 2026
ماسکو کی جانب آنے والے 338 ڈرونز تباہ، آئل ریفائنری کی تنصیب کو نقصان
20 September 2026
باقر قالیباف کی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغامات پہنچانے کی تصدیق
20 September 2026