باقر قالیباف کی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغامات پہنچانے کی تصدیق
Web Desk
20 September 2026
ایران کی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ تہران نے ثالثی کرانے والے ممالک کے ذریعے امریکہ کو اپنے اہم پیغامات اور پیشگی شرائط سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے باقر قالیباف نے کہا کہ عالمی سطح پر جنگ کی باتیں تو کی جاتی ہیں، لیکن اس کے حتمی اور موثر خاتمے کے لیے کوئی واضح لائحہ عمل یا طریقہ کار پیش نہیں کیا جاتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی حکمتِ عملی واضح ہے، جس کے تحت بیک وقت دفاعی جنگ اور مذاکرات دونوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ تہران اپنے دشمنوں کو پیچھے دھکیلنے کے لیے اپنی تمام تر فوجی طاقت کا استعمال جاری رکھے گا، جبکہ مناسب وقت آنے پر میدانِ جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سیاسی و سفارتی سطح پر مستحکم کرنے کے لیے سفارت کاری کو بروئے کار لایا جائے گا۔
اسپیکر ایرانی پارلیمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ایران کی جانب سے رکھی گئی تمام پیشگی شرائط پوری نہیں ہو جاتیں، اس وقت تک نہ تو مذاکرات کی سابقہ صورتِ حال بحال ہو سکتی ہے اور نہ ہی آبنائے ہرمز کو کھولنے کی کوئی گنجائش پیدا ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے بھی اعلان کیا تھا کہ تہران نے قطر اور پاکستان کے ثالثوں کے توسط سے امریکہ کو اپنی شرائط پہنچا دی ہیں اور اب امریکی ردِعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی ٹرین مارچ، عوامی حقوق کی تحریک جاری ر ہے گی: حافظ نعیم الرحمان
20 September 2026
ماسکو کی جانب آنے والے 338 ڈرونز تباہ، آئل ریفائنری کی تنصیب کو نقصان
20 September 2026
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ
20 September 2026
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت؛ فوری رہائی کا مطالبہ
20 September 2026
حکومت کا آج سے بجلی کی خرید و فروخت سے دستبرداری کا اعلان
20 September 2026
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ 3 ایم پی او کے تحت گرفتار
20 September 2026
خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی
20 September 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
20 September 2026