LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی ٹرین مارچ، عوامی حقوق کی تحریک جاری ر ہے گی: حافظ نعیم الرحمان ماسکو کی جانب آنے والے 338 ڈرونز تباہ، آئل ریفائنری کی تنصیب کو نقصان باقر قالیباف کی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغامات پہنچانے کی تصدیق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت؛ فوری رہائی کا مطالبہ حکومت کا آج سے بجلی کی خرید و فروخت سے دستبرداری کا اعلان عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ 3 ایم پی او کے تحت گرفتار خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت صاف ستھرا پنجاب صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے، مریم نواز جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع، ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار شریک کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب آج کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے تاریخی مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حوثی ملیشیا کا ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

Web Desk

20 September 2026

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا پمز ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف پر مشتمل ٹیم نے مکمل طبی معائنہ کیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق اس خصوصی میڈیکل ٹیم میں پمز ہسپتال کے ماہر امراضِ چشم (آئی سپیشلسٹ) سمیت مختلف شعبوں کے جریدہ ڈاکٹرز، معاون عملہ اور معائنے کے لیے درکار تمام ضروری طبی آلات بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم کی سربراہی پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کر رہے تھے۔ طبی معائنے کے دوران بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر، کولیسٹرول، نظر اور آنکھوں کے تفصیلی معائنے سمیت دیگر بنیادی ٹیسٹ کیے جانے تھے۔

تاہم، جیل انتظامیہ اور میڈیکل بورڈ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے اس طبی معائنے کے نتائج، صحت کی موجودہ صورتِ حال اور معائنے کی مکمل تفصیلات کے حوالے سے فی الحال باضابطہ بیان یا رپورٹس جاری نہیں کی گئی ہیں۔