عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ 3 ایم پی او کے تحت گرفتار
Web Desk
20 September 2026
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو پنجاب پولیس نے لاہور سے حراست میں لے لیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق لٹن روڈ تھانے کی پولیس نے علیمہ خان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ جمخانہ جا رہی تھیں۔ ان کی گاڑی کو بھی پولیس نے لٹن روڈ تھانے میں منتقل کر کے تحویل میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان کو نقصِ امن کا باعث بننے سے روکنے کے لیے ۳ ایم پی او (Maintenance of Public Order) کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی سی) لاہور کو درخواست جمع کرائی گئی تھی، جس پر باضابطہ طور پر ۳ ایم پی او کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔
گرفتاری کے بعد قانونی کارروائی کی تکمیل پر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتِ حال کو قابو میں رکھنے کے لیے متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی ٹرین مارچ، عوامی حقوق کی تحریک جاری ر ہے گی: حافظ نعیم الرحمان
20 September 2026
ماسکو کی جانب آنے والے 338 ڈرونز تباہ، آئل ریفائنری کی تنصیب کو نقصان
20 September 2026
باقر قالیباف کی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغامات پہنچانے کی تصدیق
20 September 2026
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ
20 September 2026
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت؛ فوری رہائی کا مطالبہ
20 September 2026
حکومت کا آج سے بجلی کی خرید و فروخت سے دستبرداری کا اعلان
20 September 2026
خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی
20 September 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
20 September 2026