LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
را، طالبان انٹیلی جنس اور دہشتگرد گروہوں کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف وائٹ ہاؤس میں رسائی پر پابندی، میڈیا اداروں کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم سیاسی کمیٹی بنائیں: سینیٹ اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس لاہور ہائیکورٹ: علیمہ خان کی 3-MPO کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ایم کیو ایم پاکستان کا 27 ستمبر کو پی آئی بی اسٹیڈیم میں جنرل ورکرز اجلاس کا اعلان احتجاج ہمارا حق،27 ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے: سہیل آفریدی امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار ایران پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے: جنرل امیر حاتمی اسلام آباد کنٹینروں سے بھر گیا، کسی کو احتجاج کا حق نہیں دیا جا رہا: مولانا فضل الرحمان محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع امریکا ٹیک صنعت کا بڑا شراکت دار، جلد ایپل اور گول بھی پاکستان آرہے ہیں: شزہ فاطمہ دو ماہ میں ترسیلات زر 6.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں: احسن اقبال کا دعویٰ سہیل آفریدی اگر ڈیلیور نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں: عطا تارڑ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا ایم کیو ایم کی اتوار والی ریلی ریفرنڈم تھا، دھمکیوں سے نہیں ڈرتے : خالد مقبول صدیقی

صباحت بخاری نے بیٹی سے علیحدگی کی تکلیف دہ داستان بیان کر دی

Web Desk

20 September 2026

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صباحت بخاری نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران اپنی پہلی شادی کی ناکامی اور اپنی بیٹی سے 30 سالہ طویل اور انتہائی دردناک علیحدگی کی داستان بیان کرتے ہوئے شائقین کو آبدیدہ کر دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ لاہور میں ان کی پہلی شادی مختصر عرصے کے بعد طلاق پر ختم ہوئی تو سسرال والوں نے ان کی محض ڈیڑھ سال کی شیر خوار بیٹی کو ان سے زبردستی چھین لیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بچی کی تحویل کے لیے عدالتوں کا بھی رخ کیا اور قانون کی مدد لی، لیکن انہیں کبھی اپنی معصوم بیٹی سے ملنے نہیں دیا گیا۔

صباحت بخاری نے مزید بتایا کہ سسرال والے بعد میں اپنا گھر تبدیل کر کے کسی نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے، جس کے باعث وہ اپنی بیٹی کی کوئی معلومات حاصل نہ کر سکیں۔ ان کے سابق شوہر نے بیٹی کو یہ کہہ کر بڑا کیا کہ اس کی ماں کا انتقال ہو چکا ہے۔ تاہم، 30 برس بعد جب ان کے سابق شوہر کا انتقال ہوا، تو سسرال کے کچھ رشتہ داروں نے لڑکی کو سچائی بتائی۔ جس کے بعد بیٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی والدہ کو تلاش کر کے ان سے رابطہ قائم کیا۔ اداکارہ کے مطابق اب وہ شادی شدہ ہے اور بالآخر دہائیوں کی جدائی کے بعد ان کا اپنی بیٹی سے دوبارہ رابطہ ممکن ہو سکا ہے۔