LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غور، مشرقِ وسطیٰ میں امریکیوں کیلئے الرٹ شمالی کوریا کا عالمی دباؤ کے باوجود جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے سے انکار وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی روس میں پارلیمانی انتخابات آخری مرحلے میں داخل، ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے تجاوز ایران کی امریکا اور علاقائی اتحادیوں کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی جماعت اسلامی ٹرین مارچ، عوامی حقوق کی تحریک جاری ر ہے گی: حافظ نعیم الرحمان ماسکو کی جانب آنے والے 338 ڈرونز تباہ، آئل ریفائنری کی تنصیب کو نقصان باقر قالیباف کی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغامات پہنچانے کی تصدیق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت؛ فوری رہائی کا مطالبہ حکومت کا آج سے بجلی کی خرید و فروخت سے دستبرداری کا اعلان عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ 3 ایم پی او کے تحت گرفتار خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

اداکار یوسف خان کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے

Web Desk

20 September 2026

نصف صدی تک پاکستان کی فلمی صنعت پر بلا شرکتِ غیرے راج کرنے والے نامور اور سینئر اداکار یوسف خان کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے، تاہم ان کی جاندار اداکاری، بارعب شخصیت اور یادگار کردار شائقینِ فلم کے دلوں میں آج بھی تروتازہ ہیں۔ 10 اگست 1931ء کو فیروزپور (بھارت) میں پیدا ہونے والے یوسف خان نے اپنے مخصوص اندازِ اداکاری، جاندار ڈائیلاگ ڈیلیوری اور مکالمہ بازی کے ذریعے دہائیوں تک فلم بینوں کے دلوں پر حکومت کی اور پاکستان سینما کو متعدد شاہکار فلمیں دیں۔

یوسف خان نے اپنے طویل اور کامیاب فلمی کیریئر کا آغاز 1954ء میں فلم “پرواز” سے کیا تھا۔ انہوں نے اپنے سفر کے دوران ہیرو سے لے کر ایکشن اور مختلف کردار نبھائے، جبکہ ان کا ڈائیلاگ بولنے کا منفرد انداز انہیں ہم عصر فنکاروں سے ممتاز بناتا تھا۔ ان کی پنجاب کے ثقافتی و ایکشن پس منظر پر مبنی معروف پنجابی فلموں میں ملنگی، یارانہ، باؤ جی، ضدی، وارنٹ، ہتھکڑی، جگنی، شریف بدمعاش، قسمت، جبرو، خطرناک، حیدر خاں اور بڈھا گجر سرِفہرست ہیں۔

ان کی شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے 2006ء میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی (پرائیڈ آف پرفارمنس) سے نوازا، جبکہ انہوں نے فلمی دنیا کے سب سے معتبر ‘نگار ایوارڈ’ اور ‘نگار ملینیم ایوارڈ’ بھی اپنے نام کیے۔ اداکار یوسف خان 20 ستمبر 2009ء کو لاہور میں خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے، لیکن ان کے ادا کیے گئے لازوال کردار پاکستانی فلمی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں۔