حوثی مفتی کا حرمین شریفین پر حملے کا اعلان تشویشناک ہے: طاہر اشرفی
Web Desk
19 September 2026
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے حوثی ملیشیا کے مفتی کی جانب سے ارضِ حرمین شریفین پر حملے کی دھمکی اور اعلان پر شدید تشویش اور برہمگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ لاہور سے جاری اپنے ایک اہم بیان میں انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر حملے کا یہ کھلا اعلان حوثیوں کے گمراہ کن عزائم کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرتا ہے، جس پر عالمِ اسلام خاموش نہیں رہ سکتا۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ایک طرف اسرائیل کے ساتھ حوثیوں کے مبینہ روابط اور پسِ پردہ معاہدوں کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، جبکہ دوسری جانب وہ اسلامی مقدس مقامات اور مملکتِ سعودی عرب کو نشانہ بنانے کے دعوے کر رہے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کی سلامتی کے دفاع میں پاک فوج کے ترجمان کے واضح اور دوٹوک بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا مؤقف پوری امتِ مسلمہ اور پاکستانی عوام کے جذبات کا عکاس ہے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے زور دیا کہ حرمین شریفین کی حرمت اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور اس مقدس سرزمین کا تحفظ ہر مسلمان کی ایمانی ذمہ داری ہے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم
21 September 2026
سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت
21 September 2026
ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز
21 September 2026
علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
21 September 2026
اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف
21 September 2026
وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار
21 September 2026
بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
21 September 2026
امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر
21 September 2026