پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی: رانا تنویر حسین
Web Desk
19 September 2026
وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے متوقع احتجاج پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں لانگ مارچ یا دھرنے ‘بے وقت کی راگنی’ ہیں، اور ملک اب کسی قسم کی سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اپنے آبائی حلقے شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے زور دیا کہ تمام قومی و عوامی مسائل سڑکوں پر ہنگامہ آرائی کے بجائے پارلیمان کے فورم پر زیرِ بحث آنے چاہئیں۔ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ سیاسی احتجاج اور سرکس کی سیاست کرنے کے بجائے صوبے میں امن و امان قائم کرنے اور دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرے۔
رانا تنویر حسین نے سعودی عرب کے حوالے سے پاکستان کے تاریخی اور دفاعی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ، سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت بالکل ایک پیج پر ہے اور پاکستان کی فوج سعودی قیادت کے ایک اشارے کی منتظر ہے۔ کسانوں کے مسائل اور زرعی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کاشتکاروں کی مشکلات کا مکمل احساس ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں توازن لانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان تیزی سے معاشی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس، یوکرین مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے: کایا کالاس
14 November 2026
چیف جسٹس پاکستان کا سپریم کورٹ میں تین قائم مقام ججز تعینات کرنے کا فیصلہ
14 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کیخلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کیلئے ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں
14 November 2026
پاکستان اور برطانیہ کی دوستی مضبوط اقتصادی شراکت داری کی متقاضی ہے: وزیراعظم
14 November 2026
محکمہ صحت پنجاب کے متعدد میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
14 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
14 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
14 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
14 November 2026