خوردنی تیل، گھی کی ترسیل میں گٹھ جوڑ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن پر 6 کروڑ جرمانہ
Web Desk
19 September 2026
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) نے مارکیٹ انٹیلیجنس کی تحقیقات کے بعد آل پاکستان ایڈیبل آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن پر خوردنی تیل اور گھی کی ترسیل میں گٹھ جوڑ اور غیر قانونی کارٹل بنانے کا جرم ثابت ہونے پر 6 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ترجمان سی سی پی کے مطابق ایسوسی ایشن کو ٹرانسپورٹ کرایوں کے اجتماعی تعین پر 3 کروڑ اور ‘پرچی و باری’ کے نظام کے ذریعے کاروبار کی غیر قانونی تقسیم پر مزید 3 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے، جبکہ پی وی ایم اے (PVMA) کو بھی قیمتوں کے تعین میں آئین کی خلاف ورزی پر 5 کروڑ روپے کا الگ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ سی سی پی نے تمام غیر قانونی معاہدے منسوخ کرتے ہوئے کرایوں کا اجتماعی تعین اور پرچی و باری کا نظام فوری ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
سی سی پی کی تحقیقاتی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں کہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہونے پر کرایہ 0.75 فیصد بڑھایا جاتا تھا جبکہ ایک روپیہ کمی پر صرف 0.5 فیصد کرایہ کم کیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے گزشتہ 6 سالوں میں 89 مرتبہ کرایوں میں غیر متوازن ردوبدل کیا گیا۔ بندرگاہوں سے مارکیٹ تک تقریباً 83 فیصد شیئر رکھنے والی اس ایسوسی ایشن نے آزادانہ مسابقت کو نقصان پہنچانے کے لیے رعایتی کرایہ دینے والے ٹینکرز کو بلیک لسٹ کرنے اور رعایتی نرخ مانگنے والی ملوں کو سپلائی روکنے کی دھمکیاں دیں۔ سی سی پی نے واضح کیا کہ ٹرانسپورٹ لاگت میں اس غیر قانونی گٹھ جوڑ کا براہِ راست بوجھ عام صارفین پر پڑتا ہے جس سے گھی اور کھانا پکانے کا تیل غریب کی پہنچ سے دور ہو رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم
21 September 2026
سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت
21 September 2026
ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز
21 September 2026
علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
21 September 2026
اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف
21 September 2026
وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار
21 September 2026
بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
21 September 2026
امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر
21 September 2026