اداکارہ ملی بوبی براؤن کے گھر دوسرے بچے کی آمد، ننھے مہمان کی پہلی جھلک بھی شیئر کر دی
Web Desk
18 September 2026
ہالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ اور ڈراما سیریز ‘اسٹرینجر تھنگز’ کی سٹار ملی بوبی براؤن (Millie Bobby Brown) اور ان کے شوہر جیک بونجیوی نے اپنی فیملی میں دوسرے بچے کی آمد کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ۲۲ سالہ اداکارہ نے ۱۷ ستمبر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی اور اپنے نوزائیدہ بیٹے کی پہلی جھلک جاری کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ اس بار بھی انہوں نے بچے کو گود (Adopting) لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملی بوبی براؤن نے اپنے نئے ایڈاپٹڈ بیٹے کے چھوٹے سے ہاتھ تھام رکھے ہیں، جبکہ ان کی انگلی میں ایک انگوٹھی بھی نظر آ رہی ہے جس پر انگریزی لفظ ‘مام’ (Mom) کندہ ہے۔ جوڑے نے اپنے پہلے بچے کی طرح اس بار بھی اپنی خاندانی روایت برقرار رکھتے ہوئے نوزائیدہ بچے کے چہرے اور شناخت کو منظرِ عام پر نہ لانے کی پالیسی اختیار کی ہے۔
خیال رہے کہ ملی بوبی براؤن اور راک سمارٹ آئیکن جون بون جووی کے بیٹے جیک بونجیوی نے مئی ۲۰۲۴ء میں ایک پروقار تقریب میں شادی کی تھی۔ جوڑے نے گزشتہ سال ۲۰۲۵ء میں ایک بچی کو گود لینے کا اعلان کیا تھا اور اب ایک بیٹے کو اپنی فیملی کا حصہ بنا کر اپنے خاندان کی مکمل خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ کے اس قدم کو مداحوں اور عالمی شوبز شخصیات کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026