شادی سے قبل خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھی: مومنہ اقبال
Web Desk
17 September 2026
معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی شادی سے محض 12 روز قبل شدید ترین ذہنی دباؤ اور اذیت کا شکار تھیں اور اس دوران انہوں نے خودکشی کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا تھا۔ اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی سے قبل پیش آنے والے انتہائی دشوار کن حالات اور ذہنی کیفیت کے بارے میں پہلی بار کھل کر گفتگو کی ہے۔
مومنہ اقبال نے رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) ثاقب چڈھر کے ساتھ جاری تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے کے دوران انہیں شدید جذباتی اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا نجی مواد منظرِ عام پر آنے کے شدید خدشے نے انہیں اس قدر خوف اور دباؤ میں مبتلا کر دیا تھا کہ شادی سے صرف 12 دن قبل وہ جذباتی طور پر مکمل ٹوٹ چکی تھیں اور ان کا ذہن خودکشی کی جانب مائل ہونے لگا تھا۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس دل دہلا دینے والی صورتحال کے دوران انہیں سب سے بڑا خوف یہ تھا کہ شاید ان کے ہونے والے شوہر حمزہ ان سے تعلق ختم کر لیں گے۔ تاہم، انہوں نے اپنے منگیتر کے مثبت اور حمایتی رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ نے ہر مشکل موڑ پر ان کا بھرپور ساتھ دیا اور اس کٹھن امتحان کا مقابلہ کرنے کے لیے انہیں حوصلہ اور طاقت فراہم کی۔
متعلقہ عنوانات
رشمیکا مندانا نے فلم انڈسٹری میں اپنے سفر سے متعلق اہم انکشاف کردیا
19 September 2026
جینیفر لوپیز جیسی نظر آنے والی خاتون کی گرفتاری، تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا
19 September 2026
اداکارہ ملی بوبی براؤن کے گھر دوسرے بچے کی آمد، ننھے مہمان کی پہلی جھلک بھی شیئر کر دی
18 September 2026
فلسطین کی حمایت پر ساتھی گلوکار کو ٹور سے ہٹانے پر تنقید، ایڈ شیران کا 20 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
18 September 2026
’دوسروں کو خوش رہنے دو‘ علی ظفر اداکارہ کترینہ کے بڑھتے وزن پر ہونیوالی تنقید پر بول پڑے
18 September 2026
اداکارہ و میزبان کرن خان نے مکہ مکرمہ میں اشتیاق بیگ سے نکاح کر لیا
18 September 2026
اداکارہ ہانیہ عامر نے باکسنگ کی ٹریننگ بھی شروع کر دی
17 September 2026
ایمیز ایوارڈ میں سیلینا گومز کی نئی تصاویر وائرل، سرجری کی افواہیں پھر گردش میں
17 September 2026