فلسطین کی آزادی کے نعرے لگانے پر میکل مور کو ایڈ شیرن کے ٹور سے باہر
Web Desk
16 September 2026
مشہور امریکی ریپر اور فنکار میکل مور (Macklemore) کو کنسرٹ کے دوران فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگانے پر برطانوی گلوکار ایڈ شیرن (Ed Sheeran) کے جاری امریکی میوزک ٹور سے باہر کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹور انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا کہ جن امریکی اسٹیڈیمز اور بڑے مقامات پر کنسرٹس کی میزبانی طے تھی، ان کے مالکان اور انتظامیہ نے میکل مور کو پرفارم کرنے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا، جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا۔
اس فیصلے سے قبل اسرائیلی امریکن کونسل (IAC) کی جانب سے میکل مور کے خلاف ایک منظم مہم کا آغاز بھی کیا گیا تھا، جس میں ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ شامل تھا۔ واضح رہے کہ میکل مور طویل عرصے سے فلسطینیوں کے حقوق کے سرگرم حامی رہے ہیں اور وہ غزہ پر اسرائیلی عسکری حملوں، غیر قانونی قبضے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کھل کر آواز اٹھاتے رہے ہیں۔
دوسری جانب برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے اس معطلی کے معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میکل مور کو ٹور سے الگ کرنے کا فیصلہ ان کا ذاتی نہیں تھا بلکہ اسٹیڈیم مالکان کے انکار اور انتظامی تحفظات کے باعث یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایونٹ کی میزبانی کرنے والے مقامات کی شرائط اور دباؤ کے باعث یہ قدم اٹھانا پڑا۔
متعلقہ عنوانات
ایمیز ایوارڈ میں سیلینا گومز کی نئی تصاویر وائرل، سرجری کی افواہیں پھر گردش میں
17 September 2026
پٹیالہ گھرانے کے نامور فنکار استاد امانت علی خان کو دنیا چھوڑے 52 برس بیت گئے
17 September 2026
ہدایت کار الطاف حسین کی آج دوسری برسی منائی جا رہی ہے
16 September 2026
ایمان اسد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کے لئے تیار
16 September 2026
98 فیصد مرد دوستوں کے سامنے اپنی بیوی کا مذاق اُڑاتے ہیں: سنیتا مارشل
15 September 2026
دوبارہ ماں بننے کا تجربہ ایمان و بھروسے کیساتھ قبول کر رہی ہوں: ماہرہ خان
15 September 2026
ٹرمپ کے بیٹے کی شادی میں پوتن کے قریبی ساتھی نے لاکھوں ڈالر خرچ کیے
15 September 2026
سڈنی سوینی کے بولڈ اسپورٹس اشتہار پر کھلاڑیوں کا اعتراض، خواتین کی نمائندگی پر نئی بحث
15 September 2026