ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کیلئے تیل کی سپلائی روک دی
Web Desk
16 September 2026
سعودی عرب نے اپنی اہم ‘ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن’ (East-West Pipeline) پر ڈرون حملوں کے بعد یورپی ممالک کے لیے خام تیل کی متعدد سپلائیز منسوخ کر دی ہیں، جس کے باعث عالمی انرجی مارکیٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور یورپی خریداروں نے متبادل ذرائع کی تلاش شروع کر دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق تجارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے یورپی صارفین کو ستمبر میں لوڈ ہونے والے خام تیل کے کئی کارگو کی منسوخی سے آگاہ کر دیا ہے، جبکہ بحیرہ احمر پر واقع ینبع کی اہم بندرگاہ سے بھی تیل کی لوڈنگ کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ سعودی حکام نے ان ڈرون حملوں کا الزام ایک عراقی ملیشیا پر عائد کیا ہے۔
ان حملوں کے نتیجے میں سعودی حکام نے مشرق سے مغرب تک پھیلی اس اہم پائپ لائن کو بند کر دیا ہے، جو گزشتہ چھ ماہ کے دوران آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے سعودی تیل کی برآمدات کو محفوظ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی تھی۔ اس بندش کے بعد بالخصوص پولینڈ سمیت دیگر یورپی ممالک نے سپلائی میں متوقع کمی کو پورا کرنے کے لیے فوری متبادل راستے اور نئے سپلائرز تلاش کرنا شروع کر دیے ہیں۔ تجارتی ذرائع کے مطابق، سعودی عرب اب ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز کے ذریعے ‘ڈارک شپمنٹس’ کے غیر روایتی طریقوں سے تیل برآمد کرنے پر غور کر سکتا ہے، جیسا کہ متحدہ عرب امارات اور عراق پہلے ہی کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایسی خفیہ ترسیلات کے ذریعے خلیجی ممالک جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں 30 سے 40 فیصد یعنی تقریباً 70 لاکھ سے 90 لاکھ بیرل یومیہ تیل کی برآمدات برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے
23 October 2026
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید
23 October 2026
سعودی معیشت پر حوثیوں کے حملوں کے اثرات فی الحال محدود ہیں، آئی ایم ایف
23 October 2026
جماعت اسلامی کا آج ملک کے 150 شہروں میں بیک وقت احتجاج اور دھرنوں کا اعلان
23 October 2026
روس نے اسرائیل کے ماسکو پر یہود دشمن مہم میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیے
23 October 2026
یوکرین کیساتھ معاہدہ ممکن، روس کو میدان جنگ میں شکست نہیں دی جا سکتی: صدر پوتن
23 October 2026
دمام ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی
23 October 2026
پیوٹن کو انسان دوست قرار دینے پر زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف پر تنقید
23 October 2026