صومالی صدر کی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، انسانی خدمات پر تبادلہ خیال
Web Desk
16 September 2026
صومالیہ کے صدر ڈاکٹر حسن شیخ محمد نے دارالحکومت موغادیشو میں واقع صدارتی محل میں ‘رابطہ عالم اسلامی’ (Muslim World League) کے سیکرٹری جنرل اور مسلم علماء کونسل کے سربراہ شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا پرخلوص خیرمقدم کیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اعلیٰ سطح ملاقات کے دوران صومالیہ میں رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری مذہبی، فکری، تعلیمی اور انسانی خدمات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صومالی صدر نے بحرانوں سے نمٹنے اور صومالی عوام کی پائیدار حمایت و امداد کے سلسلے میں رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں کو اعلیٰ الفاظ میں سراہا۔
دورے کے دوران رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے صومالیہ کے جید علماء، مفتیانِ کرام اور فکری رہنماؤں کے ساتھ ایک جامع علمی و فکری نشست میں بھی شرکت کی اور اہم دینی مسائل پر گفتگو کی۔ اس موقع پر “صومالیہ عالمِ اسلام کے قلب میں” کے عنوان سے ایک خصوصی فکری فورم کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں صومالیہ اور امتِ مسلمہ کے مابین تاریخی و ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے
23 October 2026
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید
23 October 2026
سعودی معیشت پر حوثیوں کے حملوں کے اثرات فی الحال محدود ہیں، آئی ایم ایف
23 October 2026
جماعت اسلامی کا آج ملک کے 150 شہروں میں بیک وقت احتجاج اور دھرنوں کا اعلان
23 October 2026
روس نے اسرائیل کے ماسکو پر یہود دشمن مہم میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیے
23 October 2026
یوکرین کیساتھ معاہدہ ممکن، روس کو میدان جنگ میں شکست نہیں دی جا سکتی: صدر پوتن
23 October 2026
دمام ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی
23 October 2026
پیوٹن کو انسان دوست قرار دینے پر زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف پر تنقید
23 October 2026