پاکستان کا حوثی حملوں کے خلاف سعودی دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان
Web Desk
16 September 2026
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان حوثی ملیشیا کے حملوں کے خلاف سعودی عرب کے تمام دفاعی اقدامات اور اس کے حقِ دفاع کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے سعودی عرب پر حوثیوں کے مسلسل حملوں کی شدید مذمت کی اور یمن کی موجودہ معاشی و سیکیورٹی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان، سعودی عرب کی خودمختاری، جغرافیائی سالمیت اور سیکیورٹی کی بلا مشروط حمایت جاری رکھے گا۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں خبردار کیا کہ باب المندب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے عالمی معیشت اور عالمی سپلائی چین کو شدید متاثر کر رہے ہیں، جس کا فوری تدارک ضروری ہے۔ دوسری جانب اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یمن کے مستقل مندوب نے عالمی برادری اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ حوثیوں کو غیر قانونی طور پر اسلحے کی فراہمی روکنے کے لیے فوری اور اثر انداز اقدامات کریں۔ یمنی مندوب نے حوثی ملیشیا کی جارحانہ کارروائیوں کو یمن سمیت پورے خطے کی امن و سلامتی کے لیے ایک انتہائی سنگین خطرہ قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے
23 October 2026
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید
23 October 2026
سعودی معیشت پر حوثیوں کے حملوں کے اثرات فی الحال محدود ہیں، آئی ایم ایف
23 October 2026
جماعت اسلامی کا آج ملک کے 150 شہروں میں بیک وقت احتجاج اور دھرنوں کا اعلان
23 October 2026
روس نے اسرائیل کے ماسکو پر یہود دشمن مہم میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیے
23 October 2026
یوکرین کیساتھ معاہدہ ممکن، روس کو میدان جنگ میں شکست نہیں دی جا سکتی: صدر پوتن
23 October 2026
دمام ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی
23 October 2026
پیوٹن کو انسان دوست قرار دینے پر زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف پر تنقید
23 October 2026