LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری سینیٹ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ اور میڈیکل داخلہ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی سفارشات افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی درخواست پر فیصلہ جاری پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کی جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے: شرجیل میمن امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش ازبکستان کا 10 رکنی میڈیا وفد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا حکومت ریلیف کا ڈرامہ بند اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے: حافظ نعیم

برمنگھم ٹیسٹ کے ہیرو رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

Web Desk

15 September 2026

برمنگھم ٹیسٹ میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے والے مردان کے ہونہار اور نوجوان فاسٹ باؤلر رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں، جہاں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کے رشتہ داروں، دوستوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے ان کا پرجوش اور پرگرم استقبال کیا۔ ایئرپورٹ پہنچنے پر رضا اللہ کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ‘پاکستان زندہ باد’ کے نعروں سے فضائیں گونج اٹھیں۔

ایئرپورٹ سے رضا اللہ کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں ان کے آبائی گاؤں ‘منصب کلی’ لایا گیا، جہاں رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) افتخار علی مشوانی اور مقامی شہریوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ ڈھول کی تھاپ اور روایتی رقص کے ساتھ رضا اللہ کو ان کے گھر پہنچایا گیا، جہاں ان کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا اللہ کا کہنا تھا کہ برمنگھم میں ان کی کامیابی صرف ان کی ذات کی نہیں بلکہ پورے مردان اور پاکستان کی فتح ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ آئندہ بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اس سے بھی زیادہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔