ٹرمپ کے بیٹے کی شادی میں پوتن کے قریبی ساتھی نے لاکھوں ڈالر خرچ کیے
Web Desk
15 September 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ان کی اہلیہ بیٹینا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بہاماس میں منعقدہ ان کی شادی کی پرتعیش تقریبات کے کچھ اخراجات روس کی ایک بااثر کاروباری شخصیت عمر کریملیو نے برداشت کیے تھے۔ عمر کریملیو، جو انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (IBA) کے صدر ہیں، کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان کے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کریملیو کو اپنا قریبی دوست قرار دیتے ہوئے ان کے اس اقدام کو ایک یادگار تحفہ قرار دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
شادی کے ان اخراجات کی تفصیلات سب سے پہلے امریکی تحقیقاتی صحافتی ادارے ‘پرو پبلیکا’ (ProPublica) نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں افشا کیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ جونیئر کی شادی بہاماس کے ایک نجی جزیرے پر ہوئی، جبکہ بعد ازاں دو روزہ تقریبات ایک دوسرے جزیرے پر منعقد ہوئیں جہاں ایک رات کے قیام کا کرایہ تقریباً ایک لاکھ ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ عمر کریملیو نے تقریب میں 70 ہزار ڈالر کی آتش بازی سمیت دیگر انتظامات کی مد میں مجموعی طور پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے۔
اس انکشاف کے بعد امریکی میڈیا اور اخلاقیات کی نگرانی کرنے والی تنظیموں (Ethics Watchdogs) کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ٹرمپ خاندان پر غیر ملکی اثر و رسوخ کے حوالے سے نئے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ مبصرین اور قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کسی براہِ راست سرکاری عہدے پر فائز نہیں ہیں، تاہم صدر کے بیٹے کا ولادیمیر پوتن کے قریب سمجھے جانے والے شخص سے اس قدر گراں قدر تحائف قبول کرنا مفادات کے شدید ٹکراؤ (Conflict of Interest) اور ملکی سیکیورٹی سے متعلق خدشات کو جنم دیتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ہدایت کار الطاف حسین کی آج دوسری برسی منائی جا رہی ہے
16 September 2026
ایمان اسد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کے لئے تیار
16 September 2026
فلسطین کی آزادی کے نعرے لگانے پر میکل مور کو ایڈ شیرن کے ٹور سے باہر
16 September 2026
98 فیصد مرد دوستوں کے سامنے اپنی بیوی کا مذاق اُڑاتے ہیں: سنیتا مارشل
15 September 2026
دوبارہ ماں بننے کا تجربہ ایمان و بھروسے کیساتھ قبول کر رہی ہوں: ماہرہ خان
15 September 2026
سڈنی سوینی کے بولڈ اسپورٹس اشتہار پر کھلاڑیوں کا اعتراض، خواتین کی نمائندگی پر نئی بحث
15 September 2026
جمائما گولڈ سمتھ نے آئرش بزنس مین کیمرون اورلی سے دوسری شادی کرلی
15 September 2026
ندا یاسر کی بیٹی سیلا ڈیجیٹل کریئٹر بن گئیں، پہلی ہی ویڈیو میں دلچسپ انکشافات
14 September 2026