مریم نواز کا بیٹی کے نکاح پر شاہانہ لُک توجہ کا مرکز، جانیے لباس کی خاص تفصیلات
Web Desk
14 September 2026
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر زبردست توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جہاں دلہن کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ان کی والدہ مریم نواز کے نفیس، منفرد اور شاہانہ لباس کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
ماہ نور صفدر کا نکاح معروف فلور مل مالکان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے بزنس مین جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے طے پایا۔ لاہور میں منعقدہ اس پروقار اور پرائیویٹ تقریب میں شریف خاندان کے افراد، عزیز و اقارب اور نہایت قریبی شخصیات نے شرکت کی۔
بیٹی کے اس خاص دن پر مریم نواز نے سلور گرے، آف وائٹ اور آئیوری رنگوں پر مشتمل انتہائی شاندار اور نفیس ڈریس کا انتخاب کیا۔ اس روایتی اور جدید اسٹائل کا کمبینیشن پر مشتمل جوڑا مشہور پاکستانی فیشن برانڈ ’پرنیان بائے عائشہ‘ نے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اس فاخرانہ ڈریس میں استعمال کیا گیا شینٹیلی لیس (Chantilly Lace) فیبرک مریم نواز کے لیے ایک خاص خاندانی یادگار کی حیثیت رکھتا تھا، جسے ری ڈیزائن کر کے اس نئے لباس کا حصہ بنایا گیا۔ را سلک اور لیس پر مبنی اس لباس میں مروری، جامدانی، سوارووسکی (Swarovski) کرسٹلز اور اصلی قیمتی جواہرات کا نفیس کام کیا گیا تھا، جس نے تقریب میں ان کی شخصیت کو مزید نمایاں کر دیا۔
متعلقہ عنوانات
ہدایت کار الطاف حسین کی آج دوسری برسی منائی جا رہی ہے
16 September 2026
ایمان اسد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کے لئے تیار
16 September 2026
فلسطین کی آزادی کے نعرے لگانے پر میکل مور کو ایڈ شیرن کے ٹور سے باہر
16 September 2026
98 فیصد مرد دوستوں کے سامنے اپنی بیوی کا مذاق اُڑاتے ہیں: سنیتا مارشل
15 September 2026
دوبارہ ماں بننے کا تجربہ ایمان و بھروسے کیساتھ قبول کر رہی ہوں: ماہرہ خان
15 September 2026
ٹرمپ کے بیٹے کی شادی میں پوتن کے قریبی ساتھی نے لاکھوں ڈالر خرچ کیے
15 September 2026
سڈنی سوینی کے بولڈ اسپورٹس اشتہار پر کھلاڑیوں کا اعتراض، خواتین کی نمائندگی پر نئی بحث
15 September 2026
جمائما گولڈ سمتھ نے آئرش بزنس مین کیمرون اورلی سے دوسری شادی کرلی
15 September 2026