LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف اپوزیشن جماعتوں کا آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پر مشاورت کا فیصلہ مذاکرات کی پیشکش موجود، پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرنا ہو گا: رانا ثناء اللہ بحیرہ احمر میں امریکی ہیلی کاپٹر گرنے کی خبر بے بنیاد ہے: امریکی سینٹکام ابوظہبی میں اے آئی ایوری تھنگ گلوبل 2026، پاکستان پویلین کا افتتاح بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کی 30 روزہ نظر بندی کے احکامات جاری اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا روسی لیب ورکر کی پراسرار موت، رابطے میں 4 افراد میں کورونا اور رائنو وائرس کی تصدیق عالمی امن کے لیے مکالمے اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا: یوسف رضا گیلانی اسرائیلی فوج ہائی الرٹ، حماس کے ممکنہ حملے پر غزہ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی: کاٹز ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کیلئے ہدایات جاری کر دیں امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش

مقدمات کی جلد سماعت کیلئے شام کو بھی عدالتی بینچ بیٹھے گا، چیف جسٹس

Web Desk

14 September 2026

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ زیرِ التوا مقدمات کے جلد تصفیے اور ہنگامی نوعیت کی درخواستوں کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں شام کے وقت بھی عدالتی بینچ قائم کیے جائیں گے۔

سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالتی اصلاحات اور کیسز کی منصفانہ تقسیم کے نظام پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں مقدمات مقرر (Fixation) کرنے کی نئ شفاف پالیسی باقاعدہ طور پر آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے، اور اب نظام اتنا خودکار ہے کہ ان کی اپنی شفقت یا زبانی آرڈر پر بھی کوئی کیس الگ سے مقرر نہیں کیا جا سکتا۔

چیف جسٹس نے ججز کی تعطیلات کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے غلط تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا: ”یہ بات عام کی جاتی ہے کہ ججز تین تین ماہ کی چھٹیاں مناتے ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ججز تین ماہ کی موسمِ گرما کی تعطلات میں سے محض ایک ماہ کی رخصت لیتے ہیں اور باقی وقت کام کرتے ہیں“۔

انہوں نے مقدمات کی سنگین تعداد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں ایک ہی بینچ کے سامنے ایک ہی روز میں 75 مقدمات سماعت کے لیے مقرر ہوئے تھے۔ اس نظام کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کاز لسٹ میں شامل ہونے والے تمام کیسز کو دو اعلیٰ افسران دوبارہ باریک بینی سے چیک کرتے ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مزید بتایا کہ جلد سماعت (Early Hearing) کی درخواستوں کے لیے ایک مخصوص بینچ تشکیل دیا جا رہا ہے جو وقت کی بچت کے لیے شام کے اوقات میں بھی مقدمات کی سماعت کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ سپریم کورٹ کا شریعت اپیلیٹ بینچ اب سے ہر دو ماہ بعد باقاعدگی سے ایک ہفتے کے لیے سماعت کے لیے بیٹھے گا۔