مذاکرات کی پیشکش موجود، پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرنا ہو گا: رانا ثناء اللہ
Web Desk
7 October 2026
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی پیشکش اب بھی قائم ہے، تاہم بات چیت کی بحالی کے لیے لانگ مارچ اور دھرنے کی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاقی حکومت کے فیصلے کے ساتھ تمام سیاسی جماعتوں، صوبائی حکومتوں اور اداروں کو غیر مشروط طور پر کھڑا ہونا چاہیے، مگر پی ٹی آئی نے انسدادِ دہشت گردی پالیسی سے اتفاق نہ کر کے مذاکراتی عمل میں خود رکاوٹ ڈالی۔
رانا ثناء اللہ نے ان خبروں کی تردید کی کہ حکومت نے عمران خان سے ملاقات پر پابندی لگائی تھی؛ ان کے بقول حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، طبی سہولیات اور ان کے ذاتی معالج تک رسائی کی مکمل یقین دہانی کرائی تھی، بشرطیکہ پی ٹی آئی قومی سلامتی کے معاملے پر حکومتی بیانیے کا ساتھ دے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسلام آباد پر اثر انداز ہونے کی پوزیشن میں نہیں اور اگر پی ٹی آئی ایک ماہ بھی سڑکوں پر رہے تو خود تھک جائے گی۔ سینیٹر رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومت اور پاک افواج کے ساتھ مکمل طور پر متحد ہیں۔
متعلقہ عنوانات
شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور
8 October 2026
پاکستان، برطانیہ کا آئندہ ٹریڈ ڈائیلاگ میں عملی نتائج کے حصول پر اتفاق
8 October 2026
خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 142 کیسز رپورٹ
8 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ مکمل، عالمی امن کیلئے پاکستانی کردار کی تحسین
8 October 2026
کرک: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید
8 October 2026
افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں: محسن نقوی
8 October 2026
سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
8 October 2026
8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کا دکھ آج بھی محسوس ہوتا ہے: مریم نواز
8 October 2026