ابوظہبی میں اے آئی ایوری تھنگ گلوبل 2026، پاکستان پویلین کا افتتاح
Web Desk
7 October 2026
متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ’اے آئی ایوری تھنگ گلوبل 2026‘ (AI Everything Global 2026) نمائش میں پاکستان پویلین کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے، جہاں 5 ممتاز پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید حل اور خدمات پیش کی ہیں۔ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) اور وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے زیرِ اہتمام قائم کردہ اس پویلین کا افتتاح یو اے ای میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے کیا۔ اس عالمی نمائش میں دنیا کے 70 سے زائد ممالک کے 500 نمائش کنندگان اور 150 سے زائد سرمایہ کار شرکت کر رہے ہیں۔
نمائش کے دوران پاکستانی کمپنیوں نے اے آئی ڈیٹا انٹیلی جنس، اے آئی سرویلنس، اے آئی سیلز سلوشنز اور آٹونومس اے آئی جیسے پیشرفتہ شعبوں میں اپنی جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش کی، جو پاکستان کی ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل صلاحیتوں کی مظہر ہے۔ سفیر شفقت علی خان نے پاکستانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ عالمی مسابقت برقرار رکھنے کے لیے نوجوانوں کو اے آئی اور جدید کوڈنگ کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو مالی سال 2024-25ء کی 376 ملین ڈالر کی سطح سے 42 فیصد بڑھ کر مالی سال 2025-26ء میں 536 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح
7 October 2026
امریکا کا کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار
7 October 2026
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
7 October 2026
فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے
7 October 2026
سویڈن: شاہی محل کے باہر پولیس کی فائرنگ سے مسلح شخص زخمی حالت میں گرفتار
7 October 2026