بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کی 30 روزہ نظر بندی کے احکامات جاری
Web Desk
7 October 2026
راولپنڈی انتظامیہ نے بانیِ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے کزن قاسم زمان کی 30 روزہ نظر بندی کے باضابطہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی جانب سے تھری ایم پی او (3 MPO – Maintenance of Public Order) کے تحت یہ حکم نامہ سی پی او راولپنڈی کی سفارش اور درخواست پر جاری کیا گیا۔
پولیس رپورٹ اور تھانہ صدر بیرونی کے ایس ایچ او کے مطابق قاسم زمان شہر میں امن و امان کی صورتِ حال خراب کرنے، غیر قانونی اجتماعات اور ممنوعہ سیاسی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث پائے گئے۔ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی پولیس کی رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے ان کی نظر بندی کی توثیق کی۔ پولیس نے راولپنڈی سے حراست میں لیے جانے کے بعد قاسم زمان کو فوری طور پر اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں اٹک جیل منتقل کیے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح
7 October 2026
امریکا کا کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار
7 October 2026
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
7 October 2026
فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے
7 October 2026
سویڈن: شاہی محل کے باہر پولیس کی فائرنگ سے مسلح شخص زخمی حالت میں گرفتار
7 October 2026