واٹس ایپ نے سٹیٹس فیچر میں اہم سہولت متعارف کرا دی
Web Desk
14 September 2026
کیلیفورنیا: دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ نے اپنے کروڑوں صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرواتے ہوئے سٹیٹس اپ ڈیٹس پر میوزک (موسیقی) کے دورانیے کو پہلے سے دوگنا کر دیا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ‘واٹس ایپ بیٹا انفو’ (WABetaInfo) کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے سٹیٹس اپ ڈیٹس پر اب 30 سیکنڈ طویل میوزک کلپس شامل کرنے کا اختیاری فیچر عالمی سطح پر رول آؤٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔
واٹس ایپ پر ‘سٹیٹس’ کا فیچر انسٹاگرام کی ‘سٹوریز’ کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل صارفین جب بھی اپنے سٹیٹس پر کوئی گانا یا میوزک ٹریک شامل کرتے تھے، تو اس کی زیادہ سے زیادہ مدت صرف 15 سیکنڈ تک محدود ہوتی تھی۔
اس جدید اپ ڈیٹ کے بعد اب صارفین کسی بھی تصویر کے ساتھ اپنی پسندیدہ موسیقی کا 30 سیکنڈ پر مشتمل حصہ آسانی سے منتخب کر کے پوسٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، صارف کسی تصویر یا ویڈیو کے بغیر بھی صرف میوزک کلپ کو براہِ راست اپنے واٹس ایپ سٹیٹس کے طور پر شیئر کرنے کے مجاز ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
ایپل نے پہلی بار پاکستان میں گورنمنٹ افیئرز کیلئے اپنا نمائندہ تعینات کردیا
14 September 2026
صارفین کا ڈیجیٹل ڈیٹا خاموشی سے بڑے پیمانے پر جمع کیے جانے کا انکشاف
14 September 2026
گلگت بلتستان میں فائیو G سروس کا کامیاب تجربہ
13 September 2026
یوٹیوب پروفائل محفوظ رکھنے کے لئے نیا فیچر متعارف
13 September 2026
ڈیجیٹل اثاثوں کے مؤثر ضابطے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے: بلال بن ثاقب
13 September 2026
حوثیوں نے جدید میزائل بنانے کیلئے اے آئی کا استعمال کیا، رپورٹ میں انکشاف
13 September 2026
آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے ہنرمند افرادی قوت کی تیاری ترجیح ہے: شزا فاطمہ
12 September 2026
روس میں 5 جی سروس کا باضابطہ آغاز، ایک کروڑ شہریوں کو سہولت دستیاب
12 September 2026