حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ کے بھائی کا قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو فوری مداخلت کیلیے دوسرا خط
Web Desk
13 September 2026
حنا جاوید قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مقتولہ کے بھائی نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (NCHR) کو دوسرا خط ارسال کرتے ہوئے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ خط کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس کے مرکزی ملزم فیصل اصغر کے بھائی کامل اصغر تفتیش پر اثر انداز ہونے اور شواہد میں ٹیمپرنگ (تبدیلی) کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ مقتولہ کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کامل اصغر کے پولیس اور فرانزک ٹیموں سے قریبی رابطوں کے علاوہ ان کے ایسے وائس نوٹس بھی سامنے آئے ہیں جو تفتیشی عمل میں مداخلت کا واضح ثبوت ہیں۔
خط میں مقتولہ کے اہلخانہ نے قومی کمیشن اور وفاقی حکومت سے استدعا کی ہے کہ کامل اصغر کے مبینہ کردار پر متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کی جائے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے اب تک کی جانے والی تحقیقات غیر جانبدارانہ اور شفاف نہیں ہیں، جس کی وجہ سے انہیں مجبوراً بار بار قومی کمیشن سے رجوع کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کیس کی شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان
6 October 2026
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری
6 October 2026
سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری
6 October 2026
ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم
6 October 2026
ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا
6 October 2026
مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا
6 October 2026