LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن لاہور آمد: وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا دو موریا پل پر خطاب، پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار اور حکومت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات ڈیجیٹل معیشت پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز ہے: احسن اقبال سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ: سپیشل کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش، ایم کیو ایم کا احتجاج پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں 17 ستمبر تک شدید بارش کا الرٹ ملک میں فاشزم اور معاشی بحران عروج پر، 27 ستمبر کو عوام کے حقوق اور آئین کی بحالی کے لیے نکلیں گے: راجہ ناصر عباس عدالتیں اور پارلیمنٹ سیاسی معاملات میں مداخلت بند کریں، مسائل کا سیاسی حل نکالا جائے: بیرسٹر گوہر علي خان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مانیٹری پالیسی کا اعلان: شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

یوٹیوب پروفائل محفوظ رکھنے کے لئے نیا فیچر متعارف

Web Desk

13 September 2026

کیلیفورنیا: دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ‘یوٹیوب’ نے سمارٹ ٹی وی اور مشترکہ ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ بنانے کے لیے ایک نیا اور اہم ‘پروفائل لاک’ فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت صارف 4 ہندسوں پر مشتمل پن (PIN) کوڈ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ کو مقفل کر سکے گا۔

یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) نیل موہن کے مطابق، یہ فیچر اب عالمی سطح پر تمام صارفین کے لیے فعال کیا جا رہا ہے۔ اس نئے اقدام کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایک ہی گھر میں سمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والے دیگر افراد کسی دوسرے صارف کے ذاتی پروفائل، واچ ہسٹری، سبسکرپشنز اور ویڈیوز کی ذاتی نوعیت کی سفارشات (Recommendations) تک رسائی حاصل نہ کر سکیں۔

پروفائل پر سیکورٹی لاک لگانے کے لیے صارفین کو ٹی وی پر یوٹیوب ایپ کی بائیں جانب موجود نیویگیشن بار میں جا کر ‘سیٹنگز’ کے ذریعے اس فیچر کو فعال کرنا ہو گا۔ تاہم یوٹیوب نے واضح کیا ہے کہ یہ پن کوڈ ڈیوائس کی سطح پر کام کرے گا، یعنی اگر ایک گھر میں دو مختلف ٹی وی ڈیوائسز موجود ہیں تو دونوں کے لیے الگ الگ کوڈ ترتیب دینا ہو گا۔

اس فیچر کی ایک اور خاصیت یہ ہے کہ ہر بار ریموٹ سے چار ہندسوں کا پاسورڈ ٹائپ کرنا ضروری نہیں ہو گا۔ صارف اپنے سمارٹ فون میں موجود یوٹیوب ایپ پر آنے والے نوٹیفکیشن کی مدد سے بھی ایک ٹیپ پر پروفائل کو باآسانی ان لاک کر سکتا ہے۔

اگر کوئی صارف اپنا 4 ہندسوں کا پن کوڈ بھول جاتا ہے تو وہ ٹی وی سکرین پر موجود ‘فارگیٹ پاسورڈ’ (Forgot Password) کے آپشن پر کلک کر کے اپنے اصل گوگل اکاؤنٹ کی معلومات سے تصدیق کر کے نیا کوڈ سیٹ کر سکتا ہے۔ یوٹیوب انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ 4 ہندسوں کا کوڈ اصل پاس ورڈ کا متبادل نہیں بلکہ محض مشترکہ سکرین پر پروفائل پرائیویسی کو قائم رکھنے کا ایک آسان ذریعہ ہے۔