برصغیر کے نامور اداکار لہری کی آج 14ویں برسی منائی جا رہی ہے
Web Desk
13 September 2026
کراچی: اردو فلم انڈسٹری میں سنجیدہ اور باوقار مزاح کو اعلیٰ ترین بلندیوں تک پہنچانے والے برصغیر کے نامور و مایہ ناز اداکار سفیر اللہ المعروف ’لہری‘ کی 14 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔اپنے سنجیدہ چہرے پر مزاح کا جادو جگانے والے لہری نے چار دہائیوں سے زائد عرصے تک شائقینِ فلم کے دلوں پر راج کیا۔ انہوں نے اپنے مخصوص دھیمے اندازِ گفتگو، برجستہ جملوں اور متانت پر مبنی مزاح کے ذریعے برصغیر پاک و ہند کی سینما ہسٹری میں مزاحیہ اداکاری کا ایک نیا اور لاثانی معیار قائم کیا۔ 2 جنوری 1929ء کو بھارت کے شہر کانپور میں پیدا ہونے والے لہری نے 1950ء کی دہائی میں پاکستان انڈسٹری میں اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے ’دامن‘، ’تلاش‘، ’کنیز‘ اور ’تہذیب‘ جیسے درجنو ں یادگار فلموں میں اپنی بہترین اور لازوال اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی بے مثال فنکارانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں 12 مرتبہ باوقار ’نگار ایوارڈ‘ سے بھی نوازا گیا۔اداکار لہری کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ وہ بغیر کسی ابتذال، جگت بازی یا بناوٹی تاثرات کے محض اپنے بر محل مکالموں اور چہرے کی قدرتی تحریر سے شائقین کو ہنسانے اور مسکرانے پر مجبور کر دیتے تھے۔13 ستمبر 2012ء کو لکھوکھا مداحوں اور فلمی دنیا کو سوگوار چھوڑ کر اس فانی دنیا سے کوچ کر جانے والے لہری آج ہم میں موجود نہیں ہیں، لیکن ان کا لازوال فن اور یادیں سینما ہسٹری میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026