گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی؟ ’سنگل‘ ہونے کا اشارہ
Web Desk
13 September 2026
معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے فیشن برانڈ کے سی ای او زین احمد کے ساتھ اپنے تعلقات کی موجودہ صورتِ حال کی وضاحت کرتے ہوئے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ گلوکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک حالیہ پوسٹ کے ذریعے خود کو ’سنگل‘ ظاہر کیا، جس سے دونوں کی راہیں جدا ہونے کا واضح اشارہ ملتا ہے۔ یاد رہے کہ آئمہ بیگ اور زین احمد نے گزشتہ برس اگست میں کینیڈا میں ایک سادہ اور نجی تقریب کے دوران شادی کی تھی، جس کی تصاویر بھی انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔
گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان مبینہ اختلافات اور ازدواجی زندگی میں کشیدگی سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں۔ حال ہی میں آئمہ بیگ کی جانب سے چہرے پر چوٹ کی تصویر شیئر کیے جانے اور مشکل وقت میں تنہائی کے اشاروں نے مداحوں میں تشویش پھیلا دی تھی، جس پر تشدد کی قیاس آرائیاں بھی کی گئی تھیں۔ اب آئمہ بیگ نے ایک تقریب کی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں خود کو ‘سنگل’ لکھ کر ان تمام افواہوں پر اپنے رویے سے مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے، تاہم زین احمد کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان یا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امیشا پٹیل کے گھر چوری، لاکھوں روپے کے زیورات غائب
13 September 2026
لیڈی گاگا اور منگیتر مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
12 September 2026
کیٹی پیری منگنی کے لیے مہنگی انگوٹھی خود خریدیں گی
12 September 2026
عمار بیگ کے نئے او ایس ٹی ’ تیرے عشق میں‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی
12 September 2026
حنا جاوید قتل کیس: ملزم ذیشان ارشد کی ضمانت درخواست پر سماعت ملتوی
11 September 2026
وینس فلم فیسٹیول: غزہ پر بنی فلم ’نازا‘ کو 25 منٹ تک کھڑے ہو کر سراہا گیا
11 September 2026
ہانیہ عامر کا پہلا گانا ’پابلو‘ ریلیز، مخالفین کو دوٹوک جواب
11 September 2026
‘کوئی رہ تو نہیں گیا’، شوبز اسٹار بھی 80 کی دہائی کے ٹرینڈ کا حصہ بن گئے
11 September 2026