LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کی امریکہ کو 7 شرائط پیش، مطالبات کی منظوری تک آبنائے ہرمز بند رکھنے کا فیصلہ ناکہ بندی کے دوران 60 روز میں 100 تجارتی بحری جہاز واپس بھیجے، سینٹ کام سعودی و برطانوی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو سعودی شہر جازان پر حوثیوں کا حملہ: عمارتیں اور گاڑیاں نشانہ، 2 افراد زخمی حوثیوں کا یمن پر 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کی جانب سے 129 فضائی حملوں کا دعویٰ ایران اور عمان میں طے پانے والی مفاہمت کے تحت آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی: ایرانی میڈیا یمن میں حالات ابتر، امریکا صرف باہر بیٹھ کر صورتحال دیکھ رہا ہے: یمنی سفیر چینی صدر کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش امریکی نمائندے کیف میں کوئی نئی تجاویز لے کر نہیں آئے، دفتر یوکرینی صدر فوجی صلاحیتیں دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ، قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سربراہ ایرانی فوج امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ایرانی صدر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو وہ اسرائیل کو تباہ کر دے گا، امریکی صدر یوکرین سے مذاکرات کیلئے تیار، خصوصی فوجی آپریشن نہیں روکیں گے: لاوروف علی ناصر رضوی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے اور خرم آغا نیشنل پولیس بیورو تعینات ڈیجیٹل اثاثوں کے مؤثر ضابطے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے: بلال بن ثاقب

امیشا پٹیل کے گھر چوری، لاکھوں روپے کے زیورات غائب

Web Desk

13 September 2026

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل کے والدین کے گھر میں چوری کی واردات پیش آئی ہے، جہاں سے تقریباً 5 لاکھ بھارتی روپے مالیت کے قیمتی زیورات غائب ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے علاقے چرچ گیٹ میں واقع اداکارہ کی خاندانی رہائش گاہ پر پیش آیا، جس پر میرین ڈرائیو پولیس نے تحرک لیتے ہوئے ایک گھریلو ملازمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار کی گئی ملزمہ کی شناخت 40 سالہ سیما گھاٹے کے نام سے ہوئی ہے، جو گزشتہ ڈیڑھ سال سے وہاں ملازمت کر رہی تھی۔ امیشا پٹیل کی والدہ آشا پٹیل کو گزشتہ چند ماہ سے زیورات غائب ہونے پر ملازمہ پر شبہ تھا، تاہم مسلسل مطالبات کے باوجود زیورات واپس نہ ملنے پر انہوں نے بالآخر پولیس سے باقاعدہ رجوع کیا۔ میرین ڈرائیو پولیس نے باضابطہ شکایت درج کرنے کے بعد ملزمہ کو حراست میں لے کر تحریری تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ عدالت نے ملزمہ کو 15 ستمبر تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔