حنا جاوید قتل کیس: ملزم ذیشان ارشد کی ضمانت درخواست پر سماعت ملتوی
Web Desk
11 September 2026
اسلام آباد: ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید کے بہیمانہ تشدد اور قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ذیشان ارشد کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصیر احمد نے کی۔
سماعت کے دوران ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر جج نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ تفتیشی افسر کیس کا ریکارڈ پیش کرنے کے بجائے لاہور چلا گیا ہے، جبکہ آئندہ سماعت پر ایس ایچ او ہر صورت کیس کا مکمل ریکارڈ عدالت کے سامنے پیش کرے۔
دورانِ سماعت گرفتار ملزم ذیشان ارشد کے دو وکلا کی جانب سے جیل سے دو مختلف بائیومیٹرک اور وکالت نامے پیش کیے گئے۔ عدالت نے دونوں وکالت ناموں کو تصدیق کے لیے سپرنٹنڈنٹ جیل کو بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سخت ریمارکس دیے کہ “یہ انتہائی حساس اور ہائی پروفائل کیس ہے، اس میں کسی کی کوئی ہینکی پھینکی نہیں چلے گی۔”
دوسری جانب مقتولہ حنا جاوید کے اہلخانہ نے بھی پولیس کی تفتیش اور نامناسب رویے پر شدید عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ مقتولہ کی فیملی کی جانب سے ہائیکورٹ کے سابق جج شاہ خاور کیس کی پیروکاری کریں گے، جبکہ مقتولہ کے بھائی فہد جاوید نے بائیومیٹرک تصدیق مکمل کروا لی ہے۔
واضح رہے کہ ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید کو رواں برس 20 اگست کو ہاتھ پاؤں باندھ کر تشدد کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا
متعلقہ عنوانات
وینس فلم فیسٹیول: غزہ پر بنی فلم ’نازا‘ کو 25 منٹ تک کھڑے ہو کر سراہا گیا
11 September 2026
ہانیہ عامر کا پہلا گانا ’پابلو‘ ریلیز، مخالفین کو دوٹوک جواب
11 September 2026
‘کوئی رہ تو نہیں گیا’، شوبز اسٹار بھی 80 کی دہائی کے ٹرینڈ کا حصہ بن گئے
11 September 2026
فن لینڈ کی 27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران ہلاک
10 September 2026
علی حیدرآبادی کیس میں بڑا موڑ: سابقہ اہلیہ کی ظاہر کردہ چوٹیں جعلی نکلیں، ٹک ٹاکر کی ضمانت کنفرم
10 September 2026
انگور کھٹے ہیں؛ریئلٹی شو کو فیک کہنے پر نیہا کا سنیدھی چوہان کو کٹھا میٹھا جواب
10 September 2026
مسرت مصباح کے شوہر سے افیئر کا الزام، جیا علی نے خاموشی توڑ دی
9 September 2026
رجب بٹ نے پھر سابق اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا
9 September 2026