مصنوعی ذہانت آئندہ 10 برسوں میں انسانیت کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے، جیکب کاکسن
Web Desk
11 September 2026
مصنوعی ذہانت (AI) کے ممتاز محقق جیکب کاکسن نے اینتھروپک (Anthropic) سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے اے آئی کے مستقبل اور انسانی بقا سے متعلق انتہائی تشویشناک اور سنگین انکشافات کیے ہیں۔ اوپن اے آئی (OpenAI) میں بھی اہم خدمات انجام دینے والے جیکب کاکسن نے خبردار کیا ہے کہ اگر اے آئی کی تیز رفتار پیش رفت کو کنٹرول نہ کیا گیا تو موجودہ دہائی کے اختتام تک انسانیت کو شدید تباہ کن خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینتھروپک اور اوپن اے آئی جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں خود کو بہتر بنانے والی ‘سپر انٹیلیجنس’ تیار کرنے کی شدید دوڑ میں شامل ہیں، لیکن اس صلاحیت کو انسانی کنٹرول میں رکھنے کے لیے درکار حفاظتی اقدامات تاحال انتہائی نا کافی ہیں۔
ان کے مطابق اگر اے آئی سسٹمز کو خود اپنے ہی الگورتھم کی تحقیق اور بہتری کے لیے استعمال کیا جانے لگا تو ٹیکنالوجی کے ارتقاء کی رفتار انسانی کنٹرول سے باہر ہو جائے گی، جس سے سائبر حملوں اور اہم ترین قومی انفراسٹرکچر پر کنٹرول حاصل کرنے کے خطرات جنم لیں گے۔ کاکسن کے ان خدشات کی اینتھروپک کے الائنمنٹ سائنس لیڈ ایون ہیوبنگر نے بھی جزوی طور پر تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر اگلی دہائی میں اے آئی کے باعث انسانی وجود کے خاتمے کا امکان 10 فیصد سے زیادہ سمجھتے ہیں، اگرچہ اینتھروپک ان خطرات کو کم کرنے پر کام کر رہی ہے۔ کاکسن کے استعفے اور بیانات کے بعد عالمی سطح پر اے آئی سیفٹی اور سپر انٹیلیجنس کے ضوابط پر نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
گوگل ڈیپ مائنڈ اور گوگل ریسرچ نے ویدر نیکسٹ 3 متعارف کرا دیا
11 September 2026
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی
11 September 2026
سیارہ مرکری مزید سکڑتا جارہا ہے، مگر کیوں؟
11 September 2026
اوپن اے آئی کا نیا اسٹیٹ آف دی آرٹ امیج جنریشن ماڈل متعارف
11 September 2026
پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی
10 September 2026
ایپل کی سب سے بڑی تقریب: پہلا فولڈ ایبل ‘آئی فون ڈیو’ اور آئی فون 18 پرو متعارف
10 September 2026
ایپل نے آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف کروا دیئے، قیمت میں اضافہ، بیٹری پرفارمنس میں بہتری
10 September 2026
نیا چیٹ جی پی ٹی دنیا کا پہلا انسانی سطح کااے آئی ماڈل قرار
9 September 2026