LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے

Web Desk

8 September 2026

اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ہیڈ کوارٹرز میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی (ERC) کا 18واں اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کی۔

اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، پی ڈی ایم اے، محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ این ڈی ایم اے حکام نے ملک کی موجودہ موسمی صورتحال، درجہ حرارت میں اضافے اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فی الوقت پاکستان میں مون سون کا کوئی فعال نظام موجود نہیں، تاہم مختلف علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کے امکانات ہیں جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے تمام وفاقی، صوبائی اور ضلعی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی ممکنہ موسمی یا ہائیڈرولوجیکل خطرے سے نمٹنے کے لیے باہمی رابطہ کاری مضبوط بنائیں اور آپریشنل تیاری مکمل رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (NEOC) کے ذریعے صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی کی جائے اور عوام و انتظامیہ کو بروقت ایڈوائزریز جاری کی جائیں۔