فی الحال کسی نئے رشتے کیلئے تیار نہیں ہوں: سلمان خان
Web Desk
8 September 2026
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فی الحال اپنی زندگی میں کسی نئے رشتے یا تعلق کا آغاز کرنے کے لیے بالکل تیار نہیں ہیں۔ بھارتی رئیلٹی شو ‘بگ باس 20’ کے گرینڈ پریمیئر پر شو کی میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے سلمان خان نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی۔ پروگرام کے دوران سلمان خان نے مزاحیہ انداز اپنائے ہوئے شو کے وائس اوور بگ باس سے مخاطب ہو کر کہا کہ “بگ باس، آپ بھی سنگل ہیں اور میں بھی سنگل ہوں۔” اس پر بگ باس نے جواب دیا کہ وہ سنگل رہ کر بے حد خوش ہیں، جس پر بالی ووڈ اسٹار نے برجستہ ردِعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ بھی فی الحال کسی نئے رشتے کا حصہ بننے کے موڈ میں نہیں ہیں۔
سلمان خان کی سنگل حیثیت اور شادی سے متعلق معاملات ‘بگ باس’ کے پلیٹ فارم پر اکثر گفتگو کا موضوع بنتے رہے ہیں۔ اس سے قبل ‘بگ باس 16’ کے سیٹ پر بھی انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ اب تک غیر شادی شدہ رہنا مکمل طور پر ان کا اپنا انتخاب نہیں تھا۔ ماضی میں سلمان خان کا نام ایشوریا رائے، سومی علی، سنگیتا بجلانی اور کترینہ کیف کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے، تاہم انہوں نے کبھی بھی ان تعلقات کو علانیہ تسلیم نہیں کیا۔ شو میں گفتگو جاری رکھتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ وہ وعدوں اور کمٹمنٹ سے نہیں ڈرتے بلکہ جب کسی چیز کا عہد کرتے ہیں تو اسے نبھاتے ہیں۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ وہ اپنی زندگی میں ہمیشہ خواتین کا بے حد احترام کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026