LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی صدر زرداری سے ملائیشین وزیرِ داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی نیٹو رکن ممالک میں آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمدورفت کے تحفظ کے لیے تعاون پر غور دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب

انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا

Web Desk

14 December 2025

دبئی: 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 42ویں اوور میں 150 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور بھارت نے میچ 90 رنز سے اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے حذیفہ احسن 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کپتان فرحان یوسف نے 23 اور عثمان خان نے 16 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔

اس سے قبل آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوئی اور میچ کو 49 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41.1 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے آرون جارج 85 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ کنشک چوہان نے 46 اور آیوش مہاترے نے 38 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ابھیگیان کنڈو 22، ویہان ملہوترا 12، ہینل پٹیل 12، کھیلان پٹیل 6، ویبھو سوریاونشی 5، ویڈانت ترویدی 7 اور دیپیش دیویندرن ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد صیام اور عبدال سبحان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نقاب شفیق نے 2 اور علی رضا اور احمد حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میچ میں بھارت کی متوازن کارکردگی کے مقابلے میں پاکستانی بیٹنگ لائن دباؤ برداشت نہ کر سکی، جس کے نتیجے میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا