غزہ میں ماہرین پر مشتمل فلسطینی حکومت قائم کی جارہی ہے، جیرڈ کشنر
Web Desk
6 September 2026
امریکی صدر کے نمائندہ خصوصیات اور وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں بین الاقوامی نگرانی کے تحت تکنیکی ماہرین (ٹیکنوکریٹس) پر مشتمل ایک نئی فلسطینی حکومت قائم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس میں نہ تو حماس کا کوئی نمائندہ شامل ہوگا اور نہ ہی فلسطینی اتھارٹی کے ارکان شامل ہوں گے۔ امریکی نمائندے کا کہنا تھا کہ غزہ کی باضابطہ تعمیرِ نو کا ایک جامع بین الاقوامی منصوبہ تیار ہے جس پر وقت درکار ہوگا، تاہم حماس کو غیر مسلح کرنے کے معاملے پر اہم پیش رفت جاری ہے۔
جیرڈ کشنر نے مزید واضح کیا کہ اس منصوبے کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ بنیادی امور پر اتفاق کر لیا گیا ہے، مگر جب تک خطے میں ہتھیاروں کی موجودگی ختم نہیں ہوتی تب تک نئی حکومت کا قیام اور مکمل انتظام منتقل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ غزہ میں اسلحے کا مکمل خاتمہ ایک پیچیدہ عمل ہے مگر اس پر پیش رفت جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکا غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد پہنچا رہا ہے جس کے باعث علاقے میں شدید غذائی قلت کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
12 سال کی بچی کو بلیک میل کرنے پر 2 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا
22 October 2026
نئے انتظامی یونٹس اور 28 ویں آئینی ترمیم
22 October 2026
آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ
22 October 2026
عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی
22 October 2026
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
22 October 2026
حنا پرویز بٹ کی باتیں حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں: عظمیٰ بخاری
22 October 2026
صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات، میٹا پر 25 ارب ڈالر جرمانہ عائد
22 October 2026
وزیراعظم خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے
22 October 2026