LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ اسلام آباد کو خودمختار یونٹ بنانے پر نیا ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر ڈالیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین ایرانی جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کو رسائی کے مثبت اثرات ہونگے: رافیل گروسی جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، 3 روز میں 27 افراد جاں بحق، 69 زخمی صدرٹرمپ کی کینیڈین کمپنی بمبار ڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے سکارف پہننے پر پابندی کا قانون نافذ ایران کا امریکی اور اسرائیلی حملوں میں خارگ جزیرے کو 550 مرتبہ نشانہ بنانے کا اعتراف دشمن نے جنگ بارے ایرانی صلاحیت کا درست اندازہ نہیں لگایا: بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری ایران نے دفاعی ہتھیاروں کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کردی

بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ ایکشن تھرلر فلم ’الفا‘ کے فلاپ ہونے پر کئی فلموں سے محروم ہونا پڑا۔

Web Desk

5 September 2026

بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ بڑے بجٹ کی خاتون مرکزی کردار پر مبنی (خواتین پر مبنی) ایکشن فلموں کا باکس آفس پر فلاپ ہونا پوری انڈسٹری کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اور اس کے اثرات دیگر اداکاراؤں کے پراجیکٹس پر بھی پڑتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زوم ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں تاپسی نے فلم ‘الفا’ کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب کسی خاتون اداکار کی ایکشن فلم میں بڑا سرمایہ لگایا جائے اور وہ نہ چلے، تو انویسٹرز کا اعتماد ڈگمگا جاتا ہے اور وہ دیگر وومن اورینٹڈ پروجیکٹس سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں، جس کا سامنا وہ خود بھی کر چکی ہیں۔

تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں مردوں اور عورتوں کی فلموں کی کامیابی کو ماپنے کا معیار بالکل مختلف ہے۔ اگر کسی میل ہیرو کی بڑے بجٹ کی ایکشن فلم ہو اور اس کی کہانی اوسط درجے کی (15 یا 20) بھی ہو، تب بھی اسے رعایت مل جاتی ہے اور وہ باکس آفس پر چل جاتی ہے۔ اس کے برعکس خواتین کی ایکشن فلموں کے لیے غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی اور انہیں ہر حال میں غیر معمولی یا 21 نمبر کی کارکردگی دکھانی پڑتی ہے، کیونکہ وہاں رسک کا مارجن مائنس میں ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ وائی آر ایف (YRF) کے اسپائی یونیورس کی خواتین پر مبنی پہلی ایکشن فلم ‘الفا’ شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی تھی