LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل مہنگا کر دیا گیا بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ 2 روپے 6 پیسے مہنگا امریکی معیشت مضبوط، روزگار میں اضافہ ہوا، اب شرح سود کم کی جائے: ٹرمپ ظلم کے باوجود عمران خان اور پی ٹی آئی کارکن ڈٹے ہوئے ہیں: سہیل آفریدی جے ڈی وینس کا آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال ہونے کا دعویٰ بھارت میں طوفانی بارشیں، دہلی ایئرپورٹ میں پانی داخل، ریڈ الرٹ جاری اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور آئندہ ترجیحات کا جائزہ نیویارک میں یہود مخالف جرائم میں اضافہ: این وائی پی ڈی کی جانب سے سب سے محفوظ ترین موسمِ گرما کے دعوے کے باوجود اعداد و شمار جاری قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس: قانون سازی میں عدم شرکت کے پارٹی فیصلے کے باعث جی آئی ڈی سی اور گیس سرچارج بل موخر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری

ہوسٹن کاپاک و ہند رینسٹورنٹ ’آگاز‘ دنیا بھر میں اوبر ایٹس پر پہلے نمبر پر آ گیا

Web Desk

3 September 2026

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں قائم معروف پاک و ہند ریسٹورنٹ ’آگاز‘ (Aga’s) نے عالمی سطح پر ایک نیا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ آن لائن ڈلیوری پلیٹ فارم اوبر ایٹس (Uber Eats) کے ڈاٹا کے مطابق، آگاز دنیا بھر میں سنگل لوکیشن کے لحاظ سے اوبر ایٹس کے ذریعے سب سے زیادہ آرڈرز وصول کرنے والا نمبر 1 ریسٹورنٹ بن گیا ہے۔ ریسٹورنٹ کے سی ای او شوکت ‘سال’ ماریدیا کے مطابق، یہ ادارہ گزشتہ تین سالوں سے اس سرفہرست پوزیشن پر براجمان ہے۔ آگاز روزانہ 4,000 سے زائد صارفین کو کھانا فراہم کرتا ہے جبکہ ٹیک اوے اور ڈلیوری کے ذریعے روزانہ تقریباً 2,000 کھانے تیار کیے جاتے ہیں۔  ریسٹورنٹ کا کل 40 فیصد کاروبار ٹیک اوے اور ڈلیوری پر مشتمل ہے۔ اس کی دیوہیکل آپریشنل صلاحیت کی بنا پر سی ای او نے اسے “فوڈ فیکٹری” قرار دیا ہے۔ ریسٹورنٹ میں ہر ماہ تقریباً 30,000 پاؤنڈ چکن، 10,000 گیلن کوکنگ آئل اور 7,000 گیلن دودھ استعمال ہوتا ہے۔ ادارے میں 9 مین شیفس سمیت تقریباً 200 افراد کا عملہ کام کر رہا ہے۔ اس  ریسٹورنٹ اپنی بریانی، گوٹ چپس (بکرے کی چانپیں) اور چکن لالی پاپس کی وجہ سے بے حد مقبول ہے۔ ہوسٹن کے علاقے کیٹی (Katy) میں صرف ٹیک اوے کے لیے نیا آؤٹ لیٹ قائم کیا گیا ہے جو روزانہ 700 آرڈرز پروسیس کر رہا ہے۔ انتظامیہ ہوسٹن میں مزید 5 آؤٹ لیٹس کھولنے کے بعد پورے ٹیکساس اور پھر امریکہ بھر میں نیٹ ورک پھیلانے کا ارادہ رکھتی ہے