نیویارک میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک
Web Desk
1 September 2026
نیویارک: امریکی شہر نیویارک کے مشہور سیاحتی اور کاروباری مرکز ’ٹائمز اسکوائر‘ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے کے نتیجے میں بینک آف امریکہ کی 32 سالہ نائب صدر ایرن پیاسینٹی (Erin Piacenti) چاقو کے حملے میں ہلاک ہو گئیں۔
امریکی میڈیا اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے مطابق ایک مسلح خاتون نے ٹائمز اسکوائر کے قریب اچانک اور بغیر کسی اشتعال کے راہگیروں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس اچانک حملے کی زد میں آ کر بینک آف امریکہ کی بزنس سلیکشن اینڈ کنفلکٹس یونٹ کی نائب صدر ایرن پیاسینٹی شدید زخمی ہو گئیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
موقع پر موجود پولیس حکام کے مطابق حملہ آور خاتون دو چاقو لہراتے ہوئے اہلکاروں کی جانب بڑھی اور کئی منٹ تک ہتھیار پھینکنے کی تنبیہ پر عمل کرنے سے انکار کیا۔ پولیس نے ملزمہ کو قابو میں لانے کے لیے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور خاتون بھی ماری گئی۔ نیویارک کے میئر اور پولیس کمشنر نے اس واقعے کو مکمل طور پر بے ترتیب اور بلااشتعال قرار دیتے ہوئے فورس انویسٹی گیشن ڈویژن کو تفصیلی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ بینک آف امریکہ کی انتظامیہ نے اپنے ایک باضابطہ بیان میں اپنی سینئر خاتون عہدیدار کی اچانک ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس لندن میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت
1 September 2026
خیبرپختونخوا کے وسائل پر صوبے کا حق، بقایاجات کیلئے عدالت جائینگے: سہیل آفریدی
1 September 2026
پٹرول ایک روپے 8 پیسے، ڈیزل 51 پیسے فی لٹر مہنگا
1 September 2026
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات دی جا رہی ہیں: عقیل ملک
1 September 2026
امریکا کا ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملہ، قشم اور آبنائے ہرمز میں دھماکے
1 September 2026
پنجاب اسمبلی میں سندھ طاس معاہدہ، ماحولیاتی آلودگی سمیت متعدد قراردادیں منظور
1 September 2026
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کراچی پہنچ گئے
1 September 2026
آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، امریکا جہازوں کو غلط ضمانتیں دے رہا ہے: ایران
1 September 2026