LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس پر یوکرین کے بڑے ڈرون حملے، ماسکو کی جانب 630 ڈرونز کی پرواز، تین افراد زخمی ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.7 فیصد اور زرمبادلہ ذخائر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے: عالمی بینک رپورٹ ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی چیلنج: اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاق اور نیب کو نوٹس 12 سال کی بچی کو بلیک میل کرنے پر 2 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا نئے انتظامی یونٹس اور 28 ویں آئینی ترمیم آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا حنا پرویز بٹ کی باتیں حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں: عظمیٰ بخاری صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات، میٹا پر 25 ارب ڈالر جرمانہ عائد وزیراعظم خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے یومِ فتحِ مظفرآباد آج منایا جا رہا ہے، کشمیریوں کی تاریخی جدوجہد کی یاد تازہ سپریم کورٹ: ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال، فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ گیا

ٹرمپ نے ایران پر ایٹمی حملے کا سوال احمقانہ قرار دے کر مسترد کردیا

Web Desk

1 September 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے امکان سے متعلق صحافی کے سوال کو “احمقانہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فوج پہلے ہی مکمل طور پر شکست خوردہ ہے، اس لیے اس پر ایٹمی حملے کی کوئی ضرورت یا جواز نہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جب امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے ایران کے خلاف ایٹمی آپشن کو مکمل طور پر خارج کر دیا ہے، تو ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “میں کبھی ایسا نہیں کہوں گا، لیکن جواب ہاں میں ہے کیونکہ اس کا کوئی مقصد نہیں بنتا۔” انہوں نے موقف اختیار کیا کہ جب ایران کو عسکری طور پر پہلے ہی شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے تو پھر اس پر ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی کیا تک بنتی ہے؟

امریکی صدر نے ایران کو معاشی اور عسکری لحاظ سے ایک “ناکام ریاست” قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تہران کی فوج اور معیشت دونوں تباہ ہو چکی ہیں۔ تاہم ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکہ ضرورت پڑنے پر مزید روایتی عسکری کارروائیاں کر سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ واشنگٹن کسی بھی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ٹرمپ کے اس سخت بیان کے باوجود دونوں ممالک کے مابین کشیدگی بدستور برقرار ہے۔