مصباح الحق سلیکشن کمیٹی سے مستعفی، پی سی بی کے فیصلے پر ناراضی
Web Desk
1 September 2026
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نامور بلے باز مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے باضابطہ استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مصباح الحق پی سی بی کے رویے اور فیصلے سازی میں سلیکشن کمیٹی کو نظر انداز کرنے پر شدید نالاں تھے۔ استعفے کی بنیادی وجہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بغیر ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت بنی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹ بورڈ انتظامیہ نے چھ کھلاڑیوں کو سلیکشن کمیٹی سے کسی قسم کی مشاورت کے بغیر ہی انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا، جس پر مصباح الحق نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ کھلاڑیوں کے انتخاب جیسے اہم معاملے پر نظر انداز کیے جانے اور بورڈ کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر دلبرداشتہ ہو کر سابق کپتان نے بطور رکن سلیکشن کمیٹی اپنے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026