LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حزب اللہ کا جنگ میں تباہ گھروں کے مالکان کیلئے 14 ہزار ڈالر امداد کا اعلان فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، پولیس کیساتھ جھڑپیں، مزید کئی مظاہرین گرفتار ایرانی کمانڈر کا اردن میں حملے کے دوران 200 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے عارضی معاہدے کے قریب پہنچ گئے انڈونیشی پائلٹ کی شہریت پر اسرائیل نے ایتھوپین ایئرلائنز کا کارگو طیارہ واپس بھیج دیا مصر کی سعودی عرب کو حوثی حملوں کے تناظر میں ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی شمالی کوریا کے لیپ ٹاپ فراڈ نیٹ کیخلاف کارروائی، 2 امریکی شہری گرفتار سعودی اتحادی فورسز کی صنعا کے مضافات میں بمباری، تیل کا ڈپو بھی نشانہ اربوں ڈالر کے دفاعی اخراجات کے باوجود سعودی عرب کو حوثی حملے روکنے میں مشکلات شام نے کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق ایک لاکھ سے زائد سرکاری دستاویزات عالمی ادارے کے حوالے کر دیں یمنی فورسز کا حوثیوں کے خلاف 24 گھنٹوں میں 2200 کارروائیوں کا دعویٰ سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، میزائل کا ملبہ ظہران میں گرا زیلنسکی کی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی نمائندوں سے نئے مذاکرات کی تجویز سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی

جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

Web Desk

13 October 2026

جرمنی میں پولینڈ کے ‘سٹارلنک’ سیٹلائٹ کمیونیکیشن گراؤنڈ اسٹیشن کو آگ لگانے کے الزام میں دو ترک شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی (AFP) کے مطابق، پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک (Donald Tusk) نے جرمنی میں ہونے والی ان گرفتاریوں کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے اس تخریبی واقعے کو یورپی انفراسٹرکچر کے خلاف ’ہائبرڈ وارفیئر‘ (Hybrid Warfare) یعنی غیر روایتی اور خفیہ تخریبی کارروائی کا حصہ قرار دیا ہے۔

پولینڈ کے وزیرِ داخلہ مارسن کیئرونسکی (Marcin Kierwiński) نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے دونوں ترک شہریوں پر غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کی ایماء پر جاسوسی اور تخریب کاری کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پولینڈ اور جرمنی کی سیکیورٹی ایجنسیوں کے مشترکہ آپریشن کے ذریعے ان ملزمان کو یوروپول اور جرمن حکام کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ ستمبر کے آخر میں آگ کا نشانہ بننے والا یہ اسٹیشن وسطی پولینڈ کے علاقے مازوویا (Masovian Voivodeship) میں واقع ہے، جو سرکاری ٹیلی کام کمپنی ‘ایکساٹیل’ (Exatel) کی ملکیت ہے۔ یہ مرکز پولینڈ اور یوکرین کے درمیان انٹرنیٹ اور مواصلاتی ٹریفک کی ترسیل کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ واقعے کے وقت آگ لگنے کے باوجود اسٹیشن فعال رہا تھا، تاہم پولینڈ نے اسے یوکرینی افواج اور اداروں کی انٹرنیٹ رسائی منقطع کرنے کی گہری سازش قرار دیا ہے۔