ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
Web Desk
13 October 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ 7 گھنٹے طویل تفصیلی ملاقات کی ہے، جس میں ملک کے انتظامی امور، حکومتی مسائل اور اصلاحات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
ایران کی مختلف جامعات کی افتتاحی تقریب اور نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر خطبہ دیتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے بتایا کہ بحیثیت صدر منتخب ہونے کے بعد سے اب تک 7 ماہ کے دوران ان کی سپریم لیڈر سے دو مرتبہ اہم ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کی بڑی وجہ وسائل یا امکانات کی کمی نہیں، بلکہ اہل اور باصلاحیت افراد کے انتخاب کا نہ ہونا، ناقص مینجمنٹ اور درست فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کے فقدان جیسے عوامل ہیں۔
ایرانی صدر نے بعض سرکاری اداروں اور حکومتی کمپنیوں کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کا موجودہ طرزِ انتظام شدید نقائص کا شکار ہے اور ایران کے نظامِ حکمرانی اور عوامی انتظامیہ میں فوری و بنیادی اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں۔ اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں کا ذکر کرتے ہوئے مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ جب حکومت کسی قابل اور موزوں فرد کو انتظامی عہدے پر تعینات کرنا چاہتی ہے تو اکثر عدلیہ یا دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے اعتراضات سامنے آتے ہیں، جس کے نتیجے میں تقرری کا عمل بری طرح متاثر ہوتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ
13 October 2026
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
13 October 2026
جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار
13 October 2026
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
13 October 2026
سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار
13 October 2026
غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان
13 October 2026
ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز
13 October 2026
امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت
13 October 2026