صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
Web Desk
13 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر یمن کی حوثی ملیشیا کے حالیہ میزائل و ڈرون حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حوثیوں کے رویے اور اقدامات کو انتہائی خراب اور بلاجواز قرار دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے خطے کی کشیدہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگ جلد ختم ہو جائے گی، اور جیسے ہی یہ جنگ اپنے اختتام کو پہنچے گی، عالمی منڈیوں میں تیل اور قدرتی گیس کی قیمتیں نمایاں طور پر کم ہو جائیں گی۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ امریکہ میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات (Midterm Elections) ان کی انتظامیہ کے ایران اور مشرقِ وسطیٰ سے متعلق خارجہ پالیسی کے فیصلوں پر ہرگز اثر انداز نہیں ہوتے۔ روس یوکرین جنگ کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایک پائیدار معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، لہٰذا یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو محض بیانات دینے کے بجائے روس کے ساتھ جلد از جلد کسی منطقی اور قابلِ عمل معاہدے تک پہنچنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
23 November 2026
صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان
23 November 2026
لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی
23 November 2026