LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا شہزادہ ہیری اور میگھن کی برطانیہ واپسی پر اظہار مسرت ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار، نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی: صدر ٹرمپ ایران کے جوابی حملے: بحرین، اردن، یو اے ای، کویت میں امریکی اڈوں، ریڈار نظام کو نشانہ بنایا روس کا 24 گھنٹوں میں 1,330 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت، 2 اہم علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ جرمنی کے روس مخالف اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا، روسی وزارت خارجہ پرامن جوہری توانائی میں روس، چین کا کلیدی شراکت دار ہے: صدر پوتن سینٹ کام نے سیرک میں ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے تردید کر دی ایرانی بارڈر گارڈز نے سمگل شدہ ایندھن لے جانے والا بحری جہاز قبضے میں لے لیا ایرانی کرنسی کی قدر میں تاریخی گراوٹ، ایک امریکی ڈالر 22 لاکھ ایرانی ریال کا ہو گیا ایران نے ابنائے ہرمز سے بغیر قواعد گزرنے والے مزید 11 بحری جہازوں کو بلیک لسٹ کر دیا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا کنگ چارلس سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ملاقات، محسن نقوی سے کرکٹ اور امن پر گفتگو ایران کی نئی حکمت عملی امریکی مفادات کی بنیادیں ہلا دے گی: محسن رضائی محسن نقوی اور برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی کے درمیان اہم ملاقات ایران کے راستے غیر قانونی عراق جانیوالے 17 مسافروں کیخلاف مقدمہ درج

سہیل سمیر نے وائرل غیر اخلاقی ویڈیو پر مداحوں سے معذرت کرلی

Web Desk

1 September 2026

کراچی/لاہور: نامور پاکستانی اداکار سہیل سمیر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک پرانے اور غیر اخلاقی ویڈیو کلپ پر اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے دلی معذرت کر لی ہے۔

چند روز قبل سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سہیل سمیر کی ایک خاتون اداکارہ کے ساتھ مختصر ویڈیو گردش کرنے لگی تھی، جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل اور تنقید کا اظہار کیا گیا۔ اس تنازع کے بعد اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ کلپ ایک پرانی فلم کا حصہ تھا جو تقریباً 10 سال قبل شوٹ کی گئی تھی۔

سہیل سمیر نے اپنے جذباتی پیغام میں کہا کہ وہ ان تمام افراد سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں جنہیں اس وائرل کلپ سے دکھ یا مایوسی پہنچی۔ انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت شاید انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ماضی کی کوئی غلطی اس طرح دوبارہ سامنے آئے گی، تاہم آج انہیں احساس ہوا ہے کہ عزت کمانے میں دہائیاں لگ جاتی ہیں لیکن اسے گنوانے میں ایک لمحہ لگتا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ انہیں اس قسم کے کام سے اجتناب کرنا چاہیے تھا اور درخواست کی کہ تمام لوگ ان کی غلطی کو درگزر کرتے ہوئے انہیں معاف کر دیں۔