ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس
Web Desk
1 September 2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ‘فاکس نیوز’ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران عالمی سطح پر تیل اور گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایرانی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے جنگی اقدامات میں کوئی واضح اسٹریٹجک حکمت عملی نظر نہیں آتی اور ایران کی جانب سے اپنے ہی اتحادیوں کو نشانہ بنانا امریکی انتظامیہ کے لیے حیران کن ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ کے سکریٹری اسکاٹ بیسنٹ نے بتایا کہ سخت معاشی پابندیوں نے ایران کو شدید بحران میں مبتلا کر دیا ہے، جس کے باعث وہ جوابی اقدام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پابندیوں کا بنیادی مقصد ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
1 September 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار
1 September 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
1 September 2026
یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی
1 September 2026
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا
1 September 2026