LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

واٹس ایپ کا اے آئی کانٹنٹ لیبل فیچر آزمائش کے لیے پیش

Web Desk

31 August 2026

کیلیفورنیا: دنیا کی مقبول ترین انسٹیٹیوٹ میسجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ نے اپنے چینلز پلیٹ فارم کے لیے ایک نیا انقلابی فیچر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے، جس کے ذریعے چینل ایڈمنز اپنی پوسٹس میں مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کردہ میڈیا کو واضح طور پر لیبل کر سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت ایڈمنز کو چینل پر تصاویر یا ویڈیوز اپ لوڈ کرتے وقت ’ایڈ اے آئی کانٹنٹ لیبل‘ (Add AI content label) کا انتخاب کرنے کا آپشن فراہم کیا جائے گا۔ ایک بار جب ایڈمن اس لیبل کو منتخب کر لے گا تو وہ پوسٹ کے میڈیا ببل (Media Bubble) پر نمایاں طور پر ظاہر ہوگا، جسے بعد میں ہٹایا نہیں جا سکے گا۔ اس فیچر کی بدولت چینل کے تمام فالوورز یہ آسانی سے جان سکیں گے کہ ان کے سامنے موجود مواد اصلی ہے یا مصنوعی ذہانت کے ذریعے تخلیق کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر یہ فیچر اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژنز پر دیکھا گیا تھا، تاہم اب کمپنی نے اسے iOS پلیٹ فارم تک توسیع دے دی ہے۔ یہ سہولت واٹس ایپ بیٹا فار iOS کے 26.34.10.70 اپ ڈیٹ میں ٹیسٹ فلائٹ (TestFlight) پر ٹیسٹنگ کے لیے دستیاب ہے۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ متعدد ممالک میں چینل ایڈمنز کے لیے اے آئی کانٹنٹ کی نشاندہی کرنا قانونی ضرورت بن چکا ہے، جس کا بنیادی مقصد جعلی اور گمراہ کن معلومات کا تدارک اور صارفین کو شفاف معلومات کی فراہمی ہے۔