دورۂ انگلینڈ: قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، تیسرے ٹیسٹ کیلئے تبدیلیوں کا فیصلہ
Web Desk
31 August 2026
دورۂ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کی غیر معین اور ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد لندن کے ہوٹل میں ٹیم انتظامیہ اور بورڈ حکام کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تیسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صائم ایوب اور عرفات منہاس کو فوری طور پر انگلینڈ طلب کر لیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان اور امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں امام الحق کی انجری کے معاملے کی تحقیقات بھی متوقع ہیں۔ تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کے معاملات مائیک ہیسن اور سرفراز احمد مشترکہ طور پر دیکھیں گے اور پلیئنگ الیون میں نمایاں تبدیلیاں کی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026